{"product_id":"aina-si-zindagi-urdu-translation-of-a-mirrored-life","title":"Aina Si Zindagi (Urdu Translation of A Mirrored Life)- آئینہ سی زندگی","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 223\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Novels\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eہر کسے کُو دور ماند از اصلِ خویش\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eباز جوید روزگارِ وصلِ خویش\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(جو کوئی اپنی اصل سے دور ہوجاتا ہے وہ اپنے وصل کا زمانہ پھر تلاش کرتا ہے)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرومی کا یہ شعر اُن کی معرکہ آرا مثنوی کے ابتدائی اشعار میں سے ہے۔ یوں رومی کی ساری شاعری اپنی اصل سے وصل کی تمنّا معلوم ہوتی ہے اور اسی تمنّا کی بازگشت ربی سنکربل کے اس ناول میں سنائی دیتی ہے۔ عظیم صوفی اور عالمِ بے بدل مولانا جلال الدین رومی کی سات سو سال قدیم اس مثنوی کی شہرت دنیا کے کونے کونے میں ہے۔ مولانا جلال الدین رومی کی حیات کے گرد بُنے گئے اس ناول میں حقیقت اورفسانے کی کئی پرتیں نظر آتی ہیں۔ ناول کے واقعات کہیں مولانا کی زندگی سے اور کہیں ان کی حکایتوں سے اخذ کیے گئے ہیں اور یوں آپ کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتے ہیں جو حقیقت بھی ہے اور حکایت بھی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس ناول میں چھوٹی چھوٹی کہانیاں مل کر ایک بڑی کہانی کی تشکیل کرتی نظر آتی ہیں۔قصّہ گوئی کا یہ انداز مشرق سے خاص ہے۔ کہانی کے اندر سے کہانی نکالنا شاید ربی سنکر بل کا پسندیدہ عمل ہے،پرانی کہانیوں کو نیا کردینا ربی سنکر بل کو خوب آتا ہے۔ رومی کی کہانی بھی نئی ہوکر ہمارے سامنے آتی ہے پھر بھی اس کہانی میں مولانا اور اُن کے شمس کو پہچاننا مشکل نہیں۔ مولانا کی داستان سنانے کے لیے شاید روایتی بیانیہ کارآمد نہ ہوسکتا اسی لیے ربی سنکر بل نے کہانی کا پلاٹ روایتی ناول کی طرح نہیں بنایا۔ یوں کہنے کو یہ داستان چھوٹی چھوٹی باتوں سے بُنی ہوئی ہے لیکن باتوں باتوں میں مصنف ایسا ایسا سحر پھونکتا ہے کہ پڑھنے والا خودکو کسی طلسم ہوشربا میں کھڑا پاتا ہے جہاں ایک کہانی دوسری کہانی سے اپنی جگہ بدل لیتی ہے۔ایسے میں مصنف کا یہ بیان اور بھی معنی خیز ہوجاتا ہے کہ:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e'کہانیوں سے پہلے بھی کہانیاں ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ کہانیاں تقدیر کے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔'\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانگریزی متن میں بعض ناموں کا املا یا تلفظ اور بعض صوفیانہ اصطلاحات نادرست نظر آئیں، انھیں اس اردو ترجمے میں درست کرکے لکھا گیا ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eناول میں متعدد مقامات پر مولانا روم کے اشعار کا انگریزی ترجمہ شامل ہے۔میں نے اس انگریزی متن کو اردو میں ڈھالنے کی بجائے مولانا کے اصل فارسی اشعار اپنے ترجمے کا حصّہ بنالیے ہیں اور ان کا نثری اردو ترجمہ ساتھ دے دیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ ناول ایک سفر کی روداد ہے، لیکن یہاں یہ سفر راہِ سلوک کے سفر سے کم نہیں۔ ناول کا قصّہ ایک مسافر کی زبانی کہلوایا گیا ہے —ابنِ بطوطہ —قاری اس مشہور سیّاح کی انگلی پکڑ کر اس کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرتا ہے اور مولانا سے جا ملتاہے۔کہنے کو یہ ایک تاریخی کہانی ہے لیکن مصنف کا اصرارہے کہ تاریخ کوئی کہانی نہیں ہوتی، ایک ذمّہ داری ہوتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"x3nfvp2 x1j61x8r x1fcty0u xdj266r xhhsvwb xat24cr xgzva0m xxymvpz xlup9mm x1kky2od\"\u003e\u003cimg height=\"16\" width=\"16\" alt=\"????\" class=\"xz74otr\" src=\"https:\/\/static.xx.fbcdn.net\/images\/emoji.php\/v9\/t7a\/1.5\/16\/1f4d9.png\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e ناول : آئینہ سی زندگی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(A Mirrored Life: The Rumi Novel)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمصنف : ربی سنکربل\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(Rabisankar Bal)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمترجم : انعام ندیم\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Rabisankar Bal","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":55146935976258,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/aina-si-zindagi.jpg?v=1784872266","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/aina-si-zindagi-urdu-translation-of-a-mirrored-life","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}