{"product_id":"corporate-samraj","title":"Corporate Samraj - کارپوریٹ سامراج - سماج، سیاست، معیشت، علم اور مزاحمت","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 425\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Politics\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e*کارپوریٹ سامراج کے عہد میں ایک نامیاتی دانشور*\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاٹالین مارکسسٹ مفکر انتونیو گرامچی روایتی اسکالرز اور نامیاتی (Organic) اسکالرز میں فرق کرتے ہیں۔ روایتی اسکالرز جو خود کو غیر جانبدار اور معروضی ظاہر کرتے ہیں لیکن درحقیقت وہ حکمران اشرافیہ کی خدمت کرتے ہیں۔ طاقت کو جائز قرار دینے کے طریقے تلاش کرتے ہیں اور عوامی اختلافات کو قابو میں رکھنے کے لیے اسے ثقافتی بالادستی (Cultural Hegemony) کے حق میں موڑ دیتے ہیں۔ یہ عمل آج کارپوریٹ میڈیا اور کئی مغربی یونیورسٹیوں کے فلسطین کے معاملے پر ردعمل میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eدوسری طرف نامیاتی اسکالرز کسی سماجی طبقے سے ابھرتے ہیں اور اپنی وابستگی کے بارے میں کھلے ہوتے ہیں۔ ورکنگ کلاس کے نامیاتی اسکالر اپنے طبقے کی اجنبیت (Alienation) کو بیان کرتے ہیں اور شعور پیدا کرتے ہیں۔ وہ Systemic طاقت کے تعلقات کے کام کرنے کے طریقوں کو مائیکرو اور میکرو سطح پر بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے نامیاتی اسکالرز کی بات سن کر طلبہ اکثر اپنے نظریات میں ایک تنقیدی تبدیلی سے گزرتے ہیں کیونکہ ان کی تحقیق اکثر ایسے ذرائع، حاشیے میں پڑی تاریخیں اور ڈیٹا سامنے لاتی ہے جو روایتی اسکالرز کے کام میں نظر انداز، چھپائے گئے یا دبائے گئے ہوتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eزیر نظر کتاب کارپوریٹ سامراج کو دیکھتے ہوئے ہم ڈاکٹر اصغر دشتی کو واضح طور پر نامیاتی اسکالرز کے کیمپ میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ تصنیف ان کی تنقیدی اور علمی سنجیدگی کا مظہر ہے جس میں ایسے موضوعات پر بصیرت افروز تجزیہ پیش کیا گیا ہے جو عموماً مین اسٹریم میڈیا میں نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے نہ صرف مصنف کی ملکی اور بین الاقوامی امور پر گہری دلچسپی اور فکری عبور نظر آتا ہے بلکہ یہ کتاب اپنے قارئین کو سماجی و سیاسی معاملات پر نئے زاویوں سے سوچنے کی دعوت بھی دیتا ہے۔ اسی بنا پر یہ کتاب لائبریریوں اور تعلیمی نصاب میں شامل کیے جانے کے لائق ایک اہم علمی اضافہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e پروفیسر ڈاکٹر فرید پنجوانی \u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن \u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eانسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ \u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Asghar Dashti","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":55424958890306,"sku":null,"price":2300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/corporate-samraj.jpg?v=1785312595","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/corporate-samraj","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}