{"product_id":"ikees-aik-so-bais","title":"Ikees Aik So Bais - اکیس ایک سو بائیس","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e239\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eNovel\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eان کی نثر سیدھی لکیر میں آگے نہیں بڑھتی۔ خالد جاوید کی نثر کیکڑے کی طرح آگے بڑھتی ہے۔ آگے پیچھے، دائیں بائیں سب کچھ سمیٹتے ہوئے۔ ان کی نثر ہر ناپسندیدہ چیز کا بوجھ اٹھاتی ہے، اسی لیے لوگ اس سے آنکھ چراتے ہیں۔ یہ سب چیزیں ان کے افسانے کو عام بیانیے کی سطح سے اٹھا کر کسی طرح کے روحانی منشور کا درجہ عطا کردیتی ہیں۔ اس بیانیے کا ہی کمال ہے کہ ’’نعمت خانہ‘‘ جیسا ناول اُردو تو اُردو، انگریزی زبان میں بھی شاید ہی لکھا گیا ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—شمس الرحمٰن فاروقی\u003cbr\u003eخالد جاوید کی کہانیاں بہت اکیلی اور بےمیل اور ہر طرح کی باہری امداد اور سہارے سے محروم ہیں۔ ان کو سہارا ملتا ہے اپنی گھنی سرکش زبان اور ہر طرح کی بندشوں کو خاطر میں نہ لانے والے بیان سے۔ یہ کہانیاں قرۃالعین حیدر، انتظار حسین اور نیرمسعود کی کہانیوں سے تو الگ ہیں ہی، ہم عصر لکھنے والوں سے بھی کوئی مطابقت نہیں رکھتیں۔ گہرے وجودی سوالات اور فکری بحثوں کے پہلو خالدجاوید کے یہاں اس خاموشی کے ساتھ سامنے آجاتے ہیں، جیسے ٹہنیوں پر انکھوے اور کونپلیں پھوٹتی ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—شمیم حنفی\u003cbr\u003eخالد جاوید کا بیانیہ زندگی کے اصل جوہر سے مماثل ہے۔ وہ ایک ہی کہانی میں لگاتار مختلف اشکال اختیار کرتا جاتا ہے۔ عقل اور پاگل پن، سنجیدہ اور کامک، اصل اور نقل، دکھ اور قہقہہ اور ایسے ہی دوسرے متضاد عناصر اتنی سرعت اور تیزی کے ساتھ ان کے بیانیے میں آتے جاتے رہتے ہیں کہ بیانیہ کو اس کی اصل ماہیت میں گرفت میں لے پانا اتنا ہی مشکل ہوجاتا ہے، جتنا کہ ’وقت‘ کو گرفت میں لے پانا۔ خالدجاوید کے اس بیانیے کا کوئی رول ماڈل مجھے ہندوستانی ادب میں نہیں نظر آیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—ادّین باجپئی\u003cbr\u003eہیئت کا نستعلیق حسن خالدجاوید کے بیانیہ کا وصف ہے۔ زبان و بیان پر انھیں غیرمعمولی قدرت حاصل ہے۔ افسانے کا ایسا حسنِ تعمیر میں نے اور کہیں نہیں دیکھا۔ خالدجاوید کی نگاہِ تخیل ہر جگہ پہنچ جاتی ہے اور اس کے پیچھے پیچھے زبان بھی اپنی زنبیل لےکر باریک سے باریک جذبات اور لطیف سے لطیف احساس کو الفاظ کا جامہ پہنانے کےلیے حاضر ہوجاتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—وارث علوی\u003cbr\u003eخالدجاوید کے فکشن پر گفتگو کرنے کے لیے تنقید کے رسمی اور کتابی آلات تقریباً ناکافی ہیں۔ تنقید کے دستیاب آلات ناقد کی نااہلی کہ جو اس کے فکشن کی جسامت پر چست نہیں بیٹھتے۔ باربار فلسفیانہ استبعاد سے مڈبھیڑ اور زبان کی اندرونی قوتوں کو مسلسل بروئے کار لانے کا عمل ہمیں اس سے جوجھنے اور دو دو ہاتھ کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ اتنے مراحل سے گزرنے کی جس میں تاب و توانائی ہو، اسے ہی اس سرکش دیو کو بوتل میں اتارنے کی جسارت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ورنہ گفتگو سے خاموشی ہزارہا بہتر عمل ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—عتیق اللہ\u003cbr\u003eخالد جاوید کی کہانی ’ادبھُت‘ ہے۔ ان کے یہاں کچھ اس قسم کی Dark Intensity ہے جو میں نے اب تک اپنی پڑھی ہوئی، ہندی تو کیا کسی عالمی کہانی میں بھی نہیں دیکھی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—نِرمل ورما\u003cbr\u003eخالد جاوید کے فکشن کا ماجرا اتنا مکمل ہے کہ فارم، تکنیک یا صنف کے تعین کے سوالات غیرضروری ہوجاتے ہیں۔ ان کے یہاں کرافٹ کا شعور اتنا گہرا ہے کہ کرافٹ سادگی کے ساتھ موجود ہوتے ہوئے بھی غائب معلوم ہوتی ہے۔ یہ وژن خالدجاوید کی تازہ کاری کا جوہر ہے اور یہ جوہر انھیں معاصر اُردو افسانے میں ایک بالکل ہی منفرد انداز کا حامل بنادیتا ہے، جس کے موجد بھی وہ نظر آتے ہیں اور خاتم بھی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—آصف فرّخی\u003cbr\u003eبظاہر خالدجاوید کی باتیں سادہ محسوس ہوتی ہیں، مگر یہ سادگی ایک فریب ہے۔ وہ اس تضاد کو جس اسلوب میں سامنے لاتے ہیں وہ پُرفریب ہے۔ اس پر مستزاد خالدجاوید کی نثر کا بےساختہ پن اور بہاؤ۔ اس نثر میں کہیں شعریت نہیں۔ نثریت اپنے کمال کی طرف گامزن محسوس ہوتی ہے۔ یہ نثر فی الوقت انھیں سے مخصوص ہے اور کوئی ان کا حریف نہیں۔ معاصر اُردوفکشن میں بھی ان کا کوئی حریف نہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e—ناصر عباس نیّر \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Khalid Javed","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52836910563650,"sku":null,"price":850.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/ikees-aik-so-bais.jpg?v=1775200241","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/ikees-aik-so-bais","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}