{"product_id":"jam-saqi","title":"Jam Saqi - جام ساقی - چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں ملی","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e264\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePolitics Books, History\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eجام ساقی\u003cbr\u003eچلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی\u003cbr\u003eسندھ، پاکستان کی سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ ہی نمایاں رہا۔ آزادی اور انقلابی تحریکوں کا مرکز۔ ہاریوں کی جدوجہد سے لے کر حروں کی جدوجہد تک۔ جب جنرل ضیا کا مارشل لاء اپنے ظلم وجبر کے حوالے سے اپنے عروج پر تھا، اس جبر کے خلاف سندھ سے ایک بلند آواز جام ساقی کی شکل میں گونجی۔ \u003cbr\u003eپاکستان میں جمہوریت اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کے لیے جام ساقی، مزاحمت کی ایک مثال بن کر ابھرے۔ غیرطبقاتی سماج کے لیے جہدِمسلسل کرنے والے جام ساقی نے کبھی مفاہمت نہیں کی اور نہ ہی کبھی اپنے نظریے اور اصولوں کو قربان کیا۔ وہ پاکستان کی عوامی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہیں جو آج نہیں تو کل اس دھرتی میں انقلاب کا تسلسل ثابت ہوں گے۔ \u003cbr\u003eزیرنظر کتاب اس شخص کی داستان ہے جو ہاریوں، کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے روزِاوّل سے متحرک ہے۔ اس کی سیاست، جدوجہد اور زندگی اسی عنوان سے عبارت ہے۔ یہ کتاب پاکستان کی تاریخ میں ایسے کرداروں کو بیان کرے گی جو اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے طبقے کے لیے سربکف ہوئے۔ کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں اور پیداوار کرنے والے طبقات کے لیے۔ \u003cbr\u003eجام ساقی، پاکستان کمیونسٹ پارٹی ہی کے رہنما نہیں بلکہ پاکستان میں اشتراکی سیاست میں ایک نمایاں ترین نام ہیں۔ ان کی داستانِ حیات پاکستان میں اشتراکی سیاست کے اَن کہے ابواب کی داستان ہے۔ ایک ایسے شخص کی آپ بیتی جس نے پاکستان میں محنت کش طبقات کی جدوجہد کو اپنا سیاسی عقیدہ سمجھ کر اپنایا۔ \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Ahmad Salim And Nuzhat Abbas","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54587171144002,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/jam-saqi.jpg?v=1781746568","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/jam-saqi","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}