{"product_id":"jo-main-nay-parha","title":"Jo Main Nay Parha - جو میں نے پڑھا","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e296\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eShort Stories\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eدنیا کی بہترین تحریروں کا انتخاب و ترجمہ\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکچھ لوگ بچپن ہی سے مطالعے کا لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ تاخیر سے اس کا تجربہ کرتے ہیں۔ بیشتر لوگ زندگی بھر اس سے ناآشنا رہتے ہیں۔ پڑھنا سیکھنے کے بعد ہم سب فکشن سے آغاز کرتے ہیں، جیسے شاعری سے پہلا واسطہ اسکول میں نرسری رائمز سے ہوتا ہے۔ لیکن نرسری رائمز پڑھنے کے باوجود بہت سے لوگ دوبارہ شاعری نہیں پڑھتے، یا سمجھ نہیں پاتے۔ یہی معاملہ مطالعے کا ہے۔ اکثریت مطالعے کو بوجھ سمجھنے لگتی ہے۔ اس میں کچھ قصور ہمارے نظامِ تعلیم کا بھی ہے۔\u003cbr\u003eمطالعے کا مزہ صرف فکشن میں نہیں۔ اس کے بعد سب سے اہم لٹریری نان فکشن یعنی ادبی نثر ہے۔ فکشن کے بعد شاید سب سے زیادہ آپ بیتیاں اور یادداشتیں پڑھی جاتی ہیں۔ بعض صحافی بھی اپنی صحافیانہ تحریروں کو پُرلطف بنانے کا فن جانتے ہیں۔\u003cbr\u003eمیں ہمیشہ سے دوستوں کو اپنے مطالعے میں شریک کرتا رہا ہوں۔ اچھی کتابوں کا تبادلہ کرنا، نئی کتابوں کی کئی کئی کاپیاں خرید کر دوستوں کو دینا اور ڈیجیٹل ایج آنے کے بعد اچھے مضامین اور کتابوں کی سافٹ کاپیاں شیئر کرنا میری عادات میں شامل ہے۔\u003cbr\u003eیہ کتاب بھی اسی ذوق اور شوق کے سلسلے میں مرتب کی ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خراب تحریروں کی وجہ سے جو لوگ مطالعے کی طرف مائل نہیں ہوتے، وہ ان عمدہ مضامین سے واپس آ جائیں۔ مطالعے کا لطف اٹھانا سیکھیں۔ یہ دنیا کے بہترین اخبارات، جرائد اور ویب سائٹس کی شاہکار تحریریں ہیں۔ میں نے صرف اتنا کیا ہے کہ انھیں تلاش کر کے آپ کو پیش کر دیا ہے۔ آئیں، مل کر مطالعے کا لطف اٹھائیں۔\u003cbr\u003e(مبشر علی زیدی)\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Mubashir Ali Zaidi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":56125401694530,"sku":null,"price":1400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/jo-main-nay-parha.jpg?v=1788773125","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/jo-main-nay-parha","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}