{"product_id":"justju-guftgu","title":"Justju Guftgu - جستجو گفتگو","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 280\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:  \u003c\/strong\u003eUrdu Adab , Tanqeed, Criticism\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eآپ کچھ سوالات لے کرآئے ہیں اور ایک‘‘زوردار’’مکالمے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مکالمہ زوردار ہوگا یا نہیں، میں نہیں جانتا، تاہم اتنا جانتا ہوں کہ ادیب جس کائنات میں رہتا ہے ، اُسے قدم قدم پر حیرت سے دیکھتا ہے۔ دیکھتا ہے اور چونکتا ہے۔ اس سے اُلجھتا ہے اور اپنے باطن میں ایک اُبال کو اُٹھنے دیتا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ یہی باطنی ردعمل اس کے ہاں تخلیقی عمل کو مہمیز لگاتا ہے،بالکل یوں جیسے کوئی سوار اپنی ایڑی کے کانٹے سے گھوڑے کو ایڑ دیتا ہے۔ اب اگر کوئی شخص ایسے میں اس ساری تندی اور تانت کو،جس نے اس کے باطن میں معجزہ دِکھانا تھا، اسے ہی اپنے خارج میں برت بھگت لیتا ہے اورمشتعل ہوکر شدید ردعمل کا اظہار کر دیتا ہے،تو یہ استفراغی عمل اس کے باطن میں موجودتخلیقی عمل کے رواں ہونے کے امکانات کو تلف کر دیتا ہے۔ \u003cbr\u003eصاحب!رہا میرا معاملہ تویوں ہے کہ میری محبوب صنف افسانے نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ میں اپنی بات کو، اپنے رد عمل کو، اپنے غصے کو اپنے اندر روک لوں، سہار لوں ، اوراسے ایک کیمیائی عمل سے گزرنے دوں۔ \u003cbr\u003eفکشن لکھنے والے جانتے ہیں کہ محض اور صرف واقعہ لکھتے چلے جانے سے فکشن کا بیانیہ نہیں بنتا، لکھتے ہوئے اس صورت حال، اس کردار، اس منظر اور اس فضا میں پوری طرح اترنا ہوتا ہے؛ یوں کہ سب کچھ لکھنے والے کے اپنے وجود پر بیتنے لگتا ہے۔ اپنے مشاہدے،تجربے اور معلومات کو محض قلم کی نوک سے سیاہی کے ساتھ اُگل دینے والے یہ نہیں سمجھ سکتے کہ محض وقائع نویسی فکشن نہیں ہے۔ یہاں تو ٹھہر ٹھہر کراور رُک رُک کرلکھنا ہوتاہے؛ آوازوں کو،جذبوں اور احساس کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو لفظوں کے اندر یا سطروں کے درمیان رکھتے ہوئے، سنبھالتے ہوئے اور سہتے ہو ئے لکھنا ہوتا ہے۔ \u003cbr\u003eمحمد حمید شاہد\u003cbr\u003eایک گفتگو سے مقتبس\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eزندگی خود اتنا بڑا موضوع ہے کہ جس پر لکھنے والے لکھتے چلے آ رہے ہیں مگر تشنگی باقی رہتی ہے۔ اس تشنگی کی بقا میں ہمارے تخلیقی مزاج کی بقا ہے۔ جس روز زندگی پر لکھنے کو کچھ نہ بچا ،جانیے وہی دن ہماری تخلیقی صلاحیتیوں ، بلکہ مجھے کہنا چاہیے کہ ہماری زندگی کا آخری دِن ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ زندگی اسی تخلیقی جوہر اور اس باب کی بے پناہ تشنگی سے جڑی ہوئی ہے ۔ مجھے آپ کے سوال کے جواب میں کہنا یہ ہے کہ میرا موضوع فقط ایک ہے انسانی زندگی ، سو اسی کو لکھتا رہا ہوں مگر جتنا لکھتا ہوں تشنگی اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے ۔\u003cbr\u003eمحمد حمید شاہد \u003cbr\u003eایک مکالمے سے مقتبس\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eایک تخلیق کار تخلیقی عمل سے جڑے ہونے کے باعث، تنقیدی سوالات کے مقابل ہوتے ہوئے اس جانب بھی متوجہ کرلیا کرتا ہے جو بالعموم ناقدین کے ہاں کچھ زیادہ اہم نہیں ہوتے ۔ فکشن کی تنقید کا زیادہ سرمایہ ہمارے ہاں موضوعات اوراس باب کے مباحث پر مشتمل ہونے کا سبب بھی یہی ہے کہ تخلیقی عمل کے بھید سمجھنے اور اپنے قاری کو سجھانے کی اہمیت کو اس شدت سے محسوس نہیں کیا گیا جس شدت سے اس کا واسطہ ایک تخلیق کار کو اس سے پڑتا ہے۔ میں تنقید کی طرف تخلیقی عمل کو سمجھنے اور مختلف حالات کے اندر، یا پھر مختلف مزاج رکھنے والے تخلیق کاروں کے ہاں یہ کیسے کام کرتا ہے اسے سمجھنے کے لیے تنقید کی طرف آیا تھا۔ یہ ایسا بھید بھرا علاقہ ہے کہ جوں جوں آگے جاتا ہوں ایک استقبالیہ قالین کی طرح میرے سامنے کھلتا چلا جاتا ہے۔ \u003cbr\u003eمحمد حمید شاہد\u003cbr\u003eایک مکالمے سے مقتبس\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Hameed Shahid","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51924321468738,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/justju-guftgu.jpg?v=1770111017","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/justju-guftgu","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}