{"product_id":"karwa-such-1","title":"Karwa Such - 1 - کڑوا سچ حصہ اول","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e242\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePolitics Books, Urdu Adab\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eمصنف عبد الغفور چودھری ضلع قصور کے ایک دور افتادہ گاؤں کھنگرانوالہ میں ’’نا خواندہ‘‘ ماں باپ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد صاحب کا آبائی پیشہ کاشتکاری تھا۔ پرائمری تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی۔ ہائی سکول ان کے گھر سے چھ کلومیٹر دور تھا۔ روزانہ کی بنیاد پر بارہ کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے میٹر ک کا امتحان پاس کیا۔ مقامی پولیس نے انھیں سیاسی مخالفین کی ایما پر قتل کے ایک مقدمہ میں غیرقانونی طور پر ملوث کر دیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے گھر سے فرار ہوئے۔ لاہور پہنچےاور پاکستان آرمی کی ایک میڈیم رجمنٹ آرٹلری میں بطور سپاہی (ٹیکنیکل اسسٹنٹ) بھرتی ہو گئے۔ بعد میں اصل قاتل پکڑے جانے پرانھیں مقدمہ سے بےگناہ قرار دے دیا گیا۔ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔ انٹر میڈیٹ کے امتحان میں آرمڈ فورسز بورڈ فار ہائر ایجوکیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاک فوج میں او ٹی ایس-16 کورس کے ذریعے کمیشن حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن بینائی کی کمزوری کے باعث طبی طور پر آرمی افسر بننے کے لیے ناموزوں قرار دے دیے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ آرمی ایجوکیشن کور میں جونیئر کمیشنڈ افسر کے انتخاب کے لئے مقابلے کا امتحان دیا اور کامیاب قرار پائے۔ سکول آف آرمی ایجوکیشن ، مری (اب کالج) میں ابتدائی تربیت مکمل کی۔ اپنے کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پھر ا نھیں آرمی ایجوکیشن کور میں جونیئر کمیشنڈ افسر تعینات کر دیا گیا۔ اس کے بعد ایم اے (اسلامیات، سیاسیات اور انگریزی) ، بی ایڈ اور ایل ایل بی کی ڈگریاں بطور پرائیویٹ امیدار حاصل کیں۔ 1993ءمیں سی ایس ایس اور پی سی ایس کے ہر دو مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کی ،لیکن کامیابی نہ ملی۔ 1994ء میں پی سی ایس کے مقابلہ کے امتحان میں دوبارہ شر کت کی۔ اللہ کے فضل سے انھیں کامیابی ملی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار (کو آپریٹو سوسائیٹیز) تعینات ہوئے۔ کوآپریٹو ٹریننگ کالج، فیصل آباد سے ابتدائی تربیت کے کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بطور پراجیکٹ مینیجر پاک جرمن انسٹیٹیوٹ فارکوآپریٹو ایگری کلچر ، ملتان اور جوڈیشل افسر پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن خدمات سر انجام دیں۔ پی سی ایس۔ 1996ء کے امتحان میں پھر سے شرکت کی۔ تحریری امتحان میں پورے پنجاب سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انٹرویو میں نمبر کم آنے کی وجہ سے فائنل میں پانچویں پوزیشن آئی۔ پھر انھیں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر\/ مجسٹریٹ درجہ اول تعینات کر دیا گیا۔ ابتدائی تربیت پراونشل سروسز اکیڈمی، پشاور سے مکمل کی اور اپنے اس کورس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eاپنی بیوروکریسی کی سروس کا آغاز بطور زونل سیکریٹری\/ سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول میٹروپولیٹن کارپوریشن، لاہور سے کیا۔ پھربطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر(ریونیو)\/ اسسٹنٹ کمشنر، پسرور، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ، نوشہرہ ورکاں، مری اور گوجرانوالہ، ڈی ڈی او (ریونیو) \/ اسسٹنٹ کمشنر، سوہاوہ، ضلع جہلم، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ، ڈی ڈی او(ریونیو)\/ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اور منڈی بہاؤالدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، منڈی بہاؤالدین، ڈی او سی، قصور اور اوکاڑہ، ڈپٹی ڈائریکٹر(انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، اوکاڑہ، ڈپٹی سیکریٹری پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ، لاہور، ڈی او سی، شیخوپورہ، ای ڈی او (فنانس اینڈ پلاننگ) فیصل آباد ، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر(ریونیو، جنرل اور فنانس اینڈ پلاننگ)، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اور ایڈیشنل کمشنرساہیوال تعینات ر ہےاور ساہیوال سے ہی اپنی سروس مکمل کر کے ریٹائر ہوئے۔\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Abdul Ghafoor Chaudhry","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54551473062210,"sku":null,"price":2200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/karwa-such-1.jpg?v=1781581631","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/karwa-such-1","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}