{"product_id":"meri-akhri-jang","title":"Meri Akhri Jang - میری آخری جنگ - افغانستان ، سوویت افواج کے انخلا کے بعد","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e119\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eBiography, History Books\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eمیری آخری جنگ\u003cbr\u003eافغانستان، سوویت فوج کے انخلا کے بعد\u003cbr\u003eافغانستان میں سوویت یونین کی مسلح افواج کی آمد، کابل میں اس وقت قائم اشتراکی حکومت کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے تحت ہوئی۔ سرخ فوج کی آمد کابل حکومت کے خلاف اسلامی بنیاد پرست مسلح گروہوں کی طرف سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کا نتیجہ تھا، جس کے بارے میں امریکی صدر کے سلامتی کے مشیر برزنسکی نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت سرخ فوج کو افغانستان میں مداخلت کے لیے ٹریپ کیا۔ \u003cbr\u003eافغانستان میں مذہبی بنیاد پرستوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اوراس کے بعد سرخ فوج کی آمد کے بعد امریکہ نے ایک عالمی اتحاد قائم کرکے دنیا بھر سے مذہب کے نام پر لوگوں کواکٹھا کرکے سی آئی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا، جس کو سی آئی نے افغان جہاد کے نام سے متعارف کروایا۔ \u003cbr\u003eابھی تک سوویت یونین کی اس فوجی مداخلت کے حوالے سے ہمارے ہاں صرف دو قسم کے نکتہ ہائے نظر سامنے آئے،جن میں سے ایک امریکیوں اوراس کے اتحادی پاکستان کے پالیسی سازوں اور ان کے تربیت یافتہ ’’مجاہدین‘‘ اوران کے حمایتی دانشوروں کا ہے۔ یہ اُردو میں شائع ہونے والی پہلی ایسی کتاب ہے جس میں سرخ فوج کے ایک جرنیل نے اس حوالے سے قلم اُٹھایا ہے۔ روسی زبان سے براہ راست اردو میں ترجمہ کی گئی یہ کتاب یقینااس اہم موضوع پر ایک منفرد تحریر ثابت ہو گی۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Mehmut Akhmadovich Garev","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54505973252418,"sku":null,"price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/Meri-Akhri-Jang.jpg?v=1780515862","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/meri-akhri-jang","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}