{"product_id":"muhabbat-ki-nafsiyat","title":"Muhabbat Ki Nafsiyat","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e264\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eHistory Books\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e\u003cspan class=\"x193iq5w xeuugli x13faqbe x1vvkbs x1xmvt09 x1lliihq x1s928wv xhkezso x1gmr53x x1cpjm7i x1fgarty x1943h6x xudqn12 x3x7a5m x6prxxf xvq8zen xo1l8bm xzsf02u\" dir=\"auto\"\u003eاِس موضوع پر یہ پہلی مدلل اور تحقیقی کتاب ہے۔اِس میں صرف رومانوی محبت ہی نہیں بلکہ تمام انسانی رشتوں میں روحانی نشوونما کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ روحانی نشوونما سے مراد باہمی دو طرفہ تعلق میں دو افراد کا ایک دوسرے کو جذباتی طور پر سپورٹ کرنا اور ترقی کرنے میں مدد دینا ہے، خواہ وہ والدین اور بچے ہوں، شوہر اور بیوی یا قریبی دوست۔\u003cbr class=\"html-br\"\u003eکتاب میں بہت سی مثالیں بھی دی گئی ہیں، کیونکہ مصنف خود بھی نفسیاتی معالج تھا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e\u003cspan class=\"x193iq5w xeuugli x13faqbe x1vvkbs x1xmvt09 x1lliihq x1s928wv xhkezso x1gmr53x x1cpjm7i x1fgarty x1943h6x xudqn12 x3x7a5m x6prxxf xvq8zen xo1l8bm xzsf02u\" dir=\"auto\"\u003eمحبت کی نفسیات کا پہلا صفحہ\u003cbr class=\"html-br\"\u003eزندگی کٹھن ہے۔\u003cbr class=\"html-br\"\u003eیہ ایک عظیم سچائی ہے، عظیم ترین سچائیوں میں سے ایک۔ زندگی اِس لیے عظیم دکھ ہے کیونکہ کبھی نہ کبھی ہم یہ سچائی حقیقی معنوں میں دیکھتے ہیں، ہم اُسے جھیلتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم جان لیں کہ زندگی کٹھن ہے – ایک مرتبہ اُسے سمجھ اور قبول کر لیں – تو یہ کٹھن نہیں رہتی۔ یہ بات قبول کر لینے کی وجہ سے زندگی کے کٹھن ہونے کا امر اہم نہیں رہتا۔ زیادہ تر لوگ زندگی کے کٹھن ہونے کی سچائی کو پوری طرح نہیں سمجھ پاتے۔ اِس کی بجائے وہ اپنے مسائل، بھاری بوجھ اور مشکلات کے انبار کے بارے میں شور یا مکاری سے متواتر تھوڑا بہت بسورتے رہتے ہیں کہ جیسے بالعموم زندگی آسان ہو، کہ جیسے زندگی آسان ہونی چاہیے۔ وہ شور یا مکاری کے ساتھ کہتے ہیں کہ اُن کی مشکلات انوکھی قسم کی اذیت لیے ہوتی ہیں۔ اُنھیں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن کسی نہ کسی طرح بالخصوص اُن پر یا اُن کے کنبے، قبیلے، طبقے، قوم، نسل یا حتیٰ کہ اُن کی نوع پر تو آن نازل ہوئیں، مگر دوسروں پر نہیں۔ میں اِس آہ و زاری کے بارے میں جانتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے حصہ کی آہ و زاری کی ہے۔\u003cbr class=\"html-br\"\u003eزندگی مسائل کا ایک سلسلہ ہے۔ کیا ہم اِن مسائل کے بارے میں واویلا یا اُنھیں حل کرنا چاہتے ہیں؟ ہم اپنے بچوں کو اُن سے نمٹنے کی تربیت دینا چاہتے ہیں؟ مسائلِ زندگی کو حل کرنے کے لیے ہمیں تربیت (ڈسپلن) کا بنیادی آلہ درکار ہے۔ تربیت کے بغیر ہم کچھ بھی حل نہیں کر سکتے۔ تھوڑی بہت تربیت کے ساتھ ہم چند ایک مسائل ہی حل کر سکتے ہیں۔ مکمل تربیت کے ساتھ ہم تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Yasir Jawad","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51742043537730,"sku":null,"price":1400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/muhabbat-ki-nafsiyat.jpg?v=1766742190","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/muhabbat-ki-nafsiyat","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}