{"product_id":"phir-chala-musafar-khyber-pakhtunkhwa","title":"Phir Chala Musafar: Khyber Pakhtunkhwa - پھر چلا مسافر - خیبر پختونخوا","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 560\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eTravelogue ( Safarnama ) \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی زیرِ نظر کتاب\"پھر چلا مسافر۔خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین\"\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eپھر چلا مسافر خیبر پختونخوا دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین یہ سفرنامہ گویا خیبرپختونخوا کاایک انسائیکلوپیڈیاہے جس میں صوبے کے مختلف علاقوں کےرہن سہن اور تاریخی طور پرکچھ منفرد قصے کہانیاں بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ صاحب کے سفر نامے کئی حوالوں سے منفرد اور دلچسپ ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس سفرنامے میں انہوں نے مذاہب،تہذیب، ثقافت،تمدن،تاریخ و تجزیہ،معاشرت و معیشت، جغرافیہ و آثار قدیمہ اور مزارات پر بحث و بیان کے علاوہ ،خیبر پختونخوا کےاقدار و روایات کا بہت شاندار انداز میں احاطہ کیا ہے۔انہوں نے تقریباًپورا خیبر پختونخوا،اس کی تاریخ،اقدار و روایات کو اس کتاب کی صورت میں قارئین کے سامنے رکھ دیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eانہوں نے اپنے مشاہدات اور احساسات کو بہت دلنشین اور منفرد انداز میں بیان کیے ہیں۔ کتاب کا اندازِ بیان بہت سادہ اور عام فہم ہے۔ کتاب میں صوبہ خیبر کی باسیوں کے لیے ان کی پوری تاریخ ماضی،حال اور مستقبل کی صورت میں موجود ہے۔ہر علاقے میں قابل ذکر اور دلچسپی کے حامل مقامات کی ایسی خوبصورت منظرکشی کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں اس مقام پر جانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاس میں مصنّف نے صرف اپنے مشاہدات اور تاثرات پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ تاریخی حوالوں کا ایسا موثر استعمال کیا ہےکہ پڑھنے والوں ، خصوصاَ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے لطف اور علم کاایک خوبصورت مجموعہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ بہترین منظرکشی، تاریخی پہلو اور دلچسپ واقعات کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ خصوصاً سوشیالوجی کے طلبا کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Muhammad Mushtaq Ahmed Mangat","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":56125472407874,"sku":null,"price":1450.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/phir-chala-musafar-khyber-pakhtunkhwa.jpg?v=1788774398","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/phir-chala-musafar-khyber-pakhtunkhwa","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}