{"product_id":"saif-ul-mulok-urdu-translation-by-anwar-masood","title":"Saif Ul Mulok (Urdu Translation By Anwar Masood) - سیف ا لملوک","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eParts:\u003c\/strong\u003e 2\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePoetry\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eپنجابی کے عظیم صوفی شعرا میں میاں محمد بخشؒ کا مقام بہت ممتاز ہے۔ اُن کی مثنوی ’’سفرالعشق‘‘، جو سیف الملوک کے نام سے معروف ہے، دلوں کی خشک کھیتیوں پر بارانِ نُور کا اثر رکھتی ہے۔ اُن کی پُرسوز لَے نے ایک مدّت سے ایک دُنیا کو مسحور کر رکھا ہے، جو قبولِ خاطر میاں صاحب کے لطفِ سخن کو ملا ہے، اُس کی مثال نہیں ملتی۔ سیف الملوک کی اشاعت سے پہلے پنجاب میں واعظینِ کرام منبر پر اپنی تقریروں کو رومی، سعدی، حافظ اور جامی کے اشعار سے سجایا کرتے تھے، لیکن رفتہ رفتہ میاں صاحب کے اشعار نے ان اُستادانِ سخن کے کلام کی جگہ لے لی۔ یہ بہت بڑا شعری اعجاز ہے کہ ایک شخص اپنی عارفانہ پنجابی شاعری سے فارسی کے ایسے مشاہیر شعرا کا قائم مقام بن جائے۔\u003cbr\u003eمثنوی سیف الملوک آپ نے ایک سال کی مدّت اور 33 برس کی عمر میں لکھی۔ یہ مثنوی تقریباً دس ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ جب اس عظیم عارفانہ کتاب کے ترجمے کا کام مجھے سونپا گیا تو گوناگوں دشواریوں کے پیشِ نظر میں نے تامل کا اظہار کیا، لیکن صوفی شعرا کے کلام کے ترجمے کی کمیٹی کے ارکان بالخصوص جناب احمد ندیم قاسمی اور برادرم امجد اسلام امجد کے پُرخلوص اصرار کے آگے میرا مائل بہ معذرت تامل دم توڑ گیا۔ کام کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ کام میرے اندازے سے بھی زیادہ دشوار ہے۔ قارئینِ کرام! یہ دعویٰ ہرگز نہیں کیا جا سکتا کہ سیف الملوک کے اُردو ترجمہ کا یہ کام حرفِ آخر ہے۔ انسانی کوششیں کوتاہیوں سے مبرا نہیں ہوتیں اور تحقیقی کاوشیں دھندلاہٹوں کو دُور کرتی رہتی ہیں۔ خوب سے خوب تر کی گنجائشیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں، البتہ یہ ضرور عرض کروں گا کہ یہ ترجمہ مستقبل کے مترجمین کے لیے کچھ سہولت ضرور فراہم کرے گا۔ میں نے بہت پہلے میاں صاحب کی عظمت کو سلام کرنے کے لیے پنجابی میں ایک نظم لکھی تھی جس کا آخری مصرع یہ تھا... اِس درگاہوں حضرت صاحب میں نئیں خالی جاناں\u003cbr\u003eیہ کام جو مجھے تفویض کیا گیا میں یہی سمجھتا ہوں کہ میری عرضداشت میاں صاحب کے دربار میں قبول کر لی گئی تھی۔ سیف الملوک جیسی عظیم مثنوی کے سلسلے میں یہ معمولی سی خدمت جو میں کر پایا ہوں میرے لیے باعثِ عزّ و شرف ہے۔\u003cbr\u003e(انور مسعود)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cbr\u003eپنجاب کی لوک داستانوں میں یوں تو ایک سے ایک بڑھ کر ہے مگر کھڑی شریف کے میاں محمد بخش نے ’’سیف الملوک‘‘ کی صورت میں اس روایت کو کمال تک پہنچا دیا ہے۔ میاں صاحب نے 1907ء میں وفات پائی اور اس اعتبار سے وہ پنجاب کے صوفی شعرا کی خوبصورت روایت کے آخری شاعر ٹھہرتے ہیں۔\u003cbr\u003eمیاں صاحب کی شخصیت اور خصوصیات کلام کے بارے میں اس کتاب کے مترجم پروفیسر انور مسعود نے اپنے ابتدائیے میں بڑی خوبصورتی سے روشنی ڈالی ہے سو تکرار سے گریز کرتے ہوئے میں صرف اتنا کہوں گا کہ شاعری کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ ایک بہت مشکل عمل ہے اور اس کا حق وہی ادا کر سکتا ہے جو دونوں زبانوں پر یکساں قدرت رکھنے کے ساتھ ساتھ شعر فہمی کا فطری ملکہ بھی رکھتا ہو۔ انور مسعود نہ صرف اس کسوٹی پر پورا اترتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عہد حاضر کے بہترین شعرا میں سے بھی ہیں اور میاں محمد بخش سے ان کی عقیدت کا یہ عالم ہے کہ انھوں نے اپنے پہلے شعری مجموعے کے آغاز میں حمد و نعت کے بعد میاں صاحب کے بارے میں ایک بہت خوبصورت نظم لکھی ہے۔ یوں تو ہمارے تمام صوفی اور کلاسیکی شعرا کا کلام خاص و عام کے حافظے میں موجود ہے اور لوگ اسے ساز و آواز کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی اپنی محفلوں میں گاتے اور پڑھتے ہیں لیکن میاں محمد کو یہ اختصاص حاصل ہے کہ ان کے بہت سے شعر اور مصرعے اُردو کی تحریروں میں بھی جا بجا استعمال ہوتے ہیں اور پنجابی نہ جاننے والے احباب بھی ان سے یکساں طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں۔\u003cbr\u003eہمیں امید ہے کہ اُردو ترجمے کے بعد اس کے قارئین کا دائرہ بہت وسیع ہو جائے گا اور اُردو کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی زبانوں کے ارتباط کی بھی ایک صورت پیدا ہو جائے گی جو قومی یک جہتی کے عمل کو نہ صرف تیز تر کرے گی بلکہ اُردو زبان کو کچھ ایسے رنگوں اور ذائقوں سے بھی آشنا کرے گی جس سے اب تک اس کا دامن خالی تھا۔\u003cbr\u003e(امجد اسلام امجد)\u003c\/p\u003e","brand":"Parveen Shakir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":55981519929666,"sku":null,"price":6600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/saif-ul-mulok-urdu-translation-by-anwar-masood.jpg?v=1787566805","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/saif-ul-mulok-urdu-translation-by-anwar-masood","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}