{"product_id":"surkh-siasat","title":"Surkh Siasat - سرخ سیاست - کتاب زیست کے چند کٹے پھٹے اوراق","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e402\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePolitics Books, Biography\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eسرخ سیاست\u003cbr\u003eکتابِ زیست کے چند کٹے پھٹے اوراق \u003cbr\u003eپاکستان میں ترقی پسند سیاست کی تاریخ 1947ءسے بہت پہلے اپنی بنیادیں قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ ترقی پسند سیاست وادب نے برصغیر کی آزادی کی جدوجہد میں گراں قدر حصہ ڈالا۔ غدر پارٹی سے لے کر بعد از آزادی ترقی پسندوں نے جو کردار ادا کیا، پہلے اسے برطانوی سامراج نے تاریخ کے اوراق سے کھرچنا چاہا اور آزادی کے بعد تقسیم شدہ ہندوستان کے ان حکمران طبقات نے اس عمل کو جاری رکھا جو پہلے برطانوی سامراج کے گماشتے تھے اور آزادی کے بعد انہوں نے ”آزادی و حکمرانی“ کا عَلم بلند کردیا۔ \u003cbr\u003eاس کے بعد سرد جنگ نے پاکستان میں ان ترقی پسندوں کی جدوجہد کو قابو کرنے میں نیا زوروشور دکھلایا اور 1947ءکے بعد ترقی پسندوں اور ترقی پسند سیاست کرنے والوں کے لیے ہر آئے روز جبر بڑھتا گیا۔سجاد ظہیر سے کر حسن ناصر اور فیض احمد فیض سمیت ہزاروں ترقی پسند سیاسی کارکن، دانشور اور قلم کار اس جبر کا نشانہ بنے۔ انہی لوگوں میں رﺅف ملک بھی شامل ہیں۔ جناب رﺅف ملک نے اپنے سیاسی عمل میں بڑھ چڑھ کر پاکستان میں ترقی پسند جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالا۔ \u003cbr\u003eوہ اس جدوجہد کا حصہ رہے ہیں جو اب تاریخ کہلاتی ہے۔ سات دہائیوں کی جدوجہد اور تاریخ کے گواہ جناب رﺅف ملک صاحب نے ان ادوار کی جدوجہد کو اپنی اس کتاب میں رقم کیا ہے جس میں وہ شامل رہے۔ انہوں نے نہ صرف ترقی پسند تحریک میں ایک کارکن کے طور پر حصہ لیابلکہ انہوں نے پاکستان میں ترقی پسند تحریک کی آبیاری جاری رکھنے کے لیے پبلشنگ کا عمل جاری رکھا۔ \u003cbr\u003eاُن کے پبلشنگ ادارے پیپلز پبلشنگ ہاﺅس نے پاکستان میں اشتراکی نظریات، فلسفے، عالمی سیاست اور محنت کشوں سے متعلق علم و معلومات کو عام لوگوں تک پہنچانے کا بیڑا بڑی دلیری سے اٹھائے رکھا۔ اُن کا اشاعتی عمل پاکستان کی ترقی پسند سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ \u003cbr\u003eانہوں نے اپنے اس عمل سے ترقی پسند کیڈرز کی تعمیر میں بھی جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ ایک مثال بن کر زندہ رہے گا۔ پاکستان کے بڑے بڑے ترقی پسند رہنما اور دانشور اُن کے اس عمل سے مستفید ہوتے رہے۔ زیرنظر کتاب ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جو اپنی زیست کی نو دہائیوں کو بڑے بھرپور انداز میں مکمل کرچکا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بھرپور انداز میںجو کردار ادا کیا اور اس دوران جو اُن کے ساتھ بیتی، اُن واقعات کو انہوں نے اس کتاب ”سرخ سیاست“ میں رقم کردیا۔\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Abdur Rauf Malik","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54505849520450,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/surkh-siasat.jpg?v=1780512424","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/surkh-siasat","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}