{"product_id":"tehzeeb-ki-karaat","title":"Tehzeeb Ki Karaat - تہذیب کی قرات","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e360\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eUrdu Adab\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eاحمد جاوید صاحب کا علمی کام بوجوہ، تحریری کم اورجدید صوتی و بصری ذرائع ابلاغ کے توسط سے زیادہ رہا۔ حرف مطبوعہ کی وقعت اور اہمیت کے پیش نظر کتابی شکل میں اس مواد کی کمی نہ صرف روایتی قاری کا مطالبہ رہی بلکہ اہل علم کا تقاضہ بھی۔ زیر نظر کتاب کی تدوین و ترتیب کے بعد جاوید صاحب کی نظر ثانی اور مشوروں سے ایک ایسا گراں مایہ علمی مواد فراہم ہوگیا ہے جو بجا طورپہ وقت کی ضرورت ہے۔ یقیناََ  \"تہذیب کی قرات\"کے ذریعہ احمد جاوید صاحب کے افکار و تجزیات کا، ناظرین و سامعین سے نکل کر قارئین تک پہنچنے کا عمل طلبہ، اساتذہ اور کتاب سے محبت کرنے والوں کے لئے خوش کن ہوگا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eاحمد جاوید صاحب کی تازہ کتاب: تہذیب کی قرات\u003cbr\u003e\"مغرب سے لڑنا گویا مغرب کے جال میں پھنسنا ہے۔ براہ راست ذہنی تصادم کے بغیر بالکل بے نیازی کی حالت میں چیزوں کو نئے سرے سے ڈیفائن کرو، جس میں ڈیفائنر تمہارا ایمانی شعور ہو۔۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e ہمارا سب سے بڑا مسئلہ حالات کی خرابی نہیں ہے، بلکہ احوال کی پستی ہے۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eمیں تصوف کی تردید میں بننے والے ڈسکورس کے اکثر حصوں کو غلط سمجھتا ہوں، لیکن اُن لوگوں کی نیت پہ کوئی شبہ نہیں کرتا۔ ممکن ہے وہ صوفیوں سے زیادہ اللہ والے ہوں۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eعلم ہمیشہ ایک تصور علم کے تابع ہوتا ہے۔ جب بھی کوئی قوم یا فرد یا تہذیب علم کی تشکیل و ترویج کرتی ہے تو وہ یہ سب ایک تصور علم کے تابع ہو کر کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eماڈرنٹی Modernity ایک Discourseہےا ور Modernism اس کا ایک مظہر ہے جسے Practical Reason نے قبول کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eشریعت کا نفاذ ہماری  سب سے بڑی ذمہ داری ہے لیکن ضروری ہے کہ ہم شریعت کی قانونی ساخت کو اُس کی اصل اخلاقی ساخت کے ایک ذریعے کی حیثیت دیں۔ شریعت میں قوانین کا نقطہ کمال یہ ہے کہ وہ اخلاق بن جائیں، ورنہ قانون محض جبر ہے۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eہم ایک تہذیبی شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں، جس نے خود ہمیں اپنی نگاہ سے پوشیدہ کررکھا ہے۔ خیالی غلبے کی لذّت اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ واقعی مغلوبیت کی کسک محسوس ہی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eمسلم نشاة الثانیہ کا تصور سردست ایک سیاسی تصور بن گیا ہے جس میں رومانویت کی آمیزش زیادہ ہے۔ اس تصور سے موافقت رکھنے والا ذہن بنیادی طور پر سیاسی ہے۔ احیائے خلافت کے تصور میں اس کی سوچ کے مطابق خلافتِ راشدہ کی ساری حیثیت اور حقیقت سیاسی رنگ لیے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔\"\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Ahmad Javaid","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51932372533570,"sku":null,"price":2000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/tehzeeb-ki-karaat.jpg?v=1770316809","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/tehzeeb-ki-karaat","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}