{"product_id":"udaari","title":"Udaari - اڈاری","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 240\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Punjabi Poetry\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eزینب دی شاعری دی کتاب ’’ اُڈاری‘‘ بارے کچھ گل بات کرن توں پہلاں عرض کراں کہ زینب پُنر جاگرن عورت یعنی \"Renaissance Woman\" ہے۔ سماجی علوم تے معاشیات پڑھ کے جامعات وچ پڑھاندی، گیت گاندی، ناٹک کردی، چتر کاری، لیڑے کپڑے تے کڑھائیاں کردیاں کردیاں کلاسیکی ناچ ول آئی۔ آپ سکھّن توں بعد ہُن کتھک سکھاندی ہے، سگوں ’’فنا فی الکتھک‘‘ ہے۔ پر ادب تے شاعری اوہدے ساہواں وچ سمائے ہوئے نیں۔ ایہہ زینب دی نظماں دی پہلی کتاب ہے جیہدے وچ شامل نظماں کئی دہاکیاں وچ لکھیاں گئیاں نیں۔ زینب دی حیاتی، اوہدی سوچ، سوال، غمّاں تے خوشیاں دے نال ہست و نیست دا مکالمہ ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e’’اُڈاری‘‘ وچ نظماں نوں زینب چج نال رکھیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e’’ اُڈاری‘‘ سر ناواں، حصّے ’’میلہ‘‘، ’’دھرتی‘‘، ’’ناری‘‘، ’’پنجاب‘‘۔ وزیر آغا دا شعر ہے:\u003cbr\u003eدن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھا\u003cbr\u003eسارا لہو بدن کا رواں مُشتِ پر میں تھا\u003cbr\u003eزینب دے بدن دا سارا لہو اوہدے پراں وچ ہے۔ ایس اُڈاری وچ زینب پراں دے تھلے دنیا دا میلہ تکدی ہے۔ ایس میلے وچ انساناں دا میل جول ہے، رشتے نیں، رشتیاں دیاں اُلجھناں نیں، ہتھ ونڈانا تے ہتھ چھڈانا ہے، یار تے ویری نیں، آس اُمید ہے، اُداسی ہے۔ زینب آکھدی ہے: کُجھ سفنے ٹُٹّے بھجّے نیں\u003cbr\u003eکُجھ گیڑے سجّے کھبّے نیں\u003cbr\u003eایہہ کُھلّی اکھ دا جھانسا ہے\u003cbr\u003eایہہ دنیا کھیڈ تماشا ہے\u003cbr\u003e*** رشتے دے گُنجل ڈاڈھے سَن\u003cbr\u003eاسیں کڈھ کڈھ کے کملا بیٹھے\u003cbr\u003eاک رشتے دا مُل پاون نوں\u003cbr\u003eاسیں اپنا آپ ولا بیٹھے\u003cbr\u003eانساناں دا میلہ دھرتی دی سجاوٹ ہے پر ایس سجاوٹ وچ موسم، خشبو، بہار، پت جھڑ سبھ شامل نیں۔ دھرتی اُتّے اوہ رُکھ اُگیا ہے جیہدی شاخ تے اسمان توں زینب اُتر کے پاہ لیندی ہے۔ چّنج وچ بُور بھر کے فیر لمّی اُڈاری مار دی ہے۔\u003cbr\u003e(حارث خلیق)\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eاحساسات کا تعلق براہِ راست روح سے جڑا ہوتا ہے، اور ان احساسات و خیالات کے اظہار کے لیے ایک منفرد اسلوب کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاید اسی لیے قدیم زمانے سے صوفیا اور دانش وروں نے اپنے باطن کے اظہار کا بہترین وسیلہ شاعری میں تلاش کیا۔ زینب ڈار ایک کثیر الجہت شخصیت کی مالک ہیں۔ وہ ایک بہترین آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عمدہ شاعرہ بھی ہیں۔ زینب کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے ارادے میں غیر معمولی پختگی رکھتی ہیں، اور یہی پختگی ان کے فن کو نکھارتی اور اسے ایک منفرد شناخت عطا کرتی ہے۔ شاعری میں خیال بنیادی اہمیت رکھتا ہے، لیکن کسی خیال کو پختگی اور وسعت دینے کے لیے اس کا اپنی دھرتی میں گہری جڑوں سے جڑا ہونا ضروری ہے۔ زینب کی جڑیں پنجاب کی مٹّی میں بہت گہرائی تک پیوست ہیں۔ ان کی شاعری کا دائرۂ احساس اپنی دھرتی کے گرد گردش کرتا ہے، جہاں قدرت کے پانچ عناصر سے لے کر موسموں، فصلوں، عورت اور قدیم روایات کی گہرائیوں تک، زندگی کے مختلف رنگ اپنی پوری معنویت کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں۔\u003cbr\u003eزینب کبھی بُلّھے شاہ سے مخاطب ہوتی ہیں تو کبھی دُکھوں اور خوشیوں سے ہم کلام نظر آتی ہیں۔ میں نے حالیہ عرصے میں پنجابی شاعری کو محض افسانوی تخیل سے آگے بڑھ کر اپنی ثقافت، مضبوط لسانی بنیادوں اور دھرتی کے حقیقی مزاج سے جڑا ہوا کم ہی دیکھا ہے، لیکن زینب نے یہ کمی بڑی حد تک پوری کر دی ہے۔\u003cbr\u003eانھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے زبان، روایات، دھرتی اور اس کے لوگوں کے مزاج و احساسات کو نہایت خوبصورتی سے قلم بند کیا ہے، یوں ان سب کو آنے والے وقتوں کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔\u003cbr\u003eقدرت یقیناً زینب پر مہربان ہے کہ اس نے ان کے حصّے میں اتنا بڑا تخلیقی کام رکھا۔ ’’اُڈاری‘‘ ادبی کاوشوں کا ایک اہم سرچشمہ ہے، اور مجھے یقین ہے کہ زینب ڈار اپنی اس ادبی کاوش کے ذریعے، بالخصوص پنجابی ادب میں، ایک منفرد اور باوقار مقام ضرور بنائیں گی، اور یہ تخلیقی سفر جاری رہے گا۔\u003cbr\u003e(زبيـده بروانی)\u003cbr\u003eزینب ڈار کی شاعری آپ اب پڑھیں گے، مجھےتو براہِ راست سننے کا شرف حاصل رہا ہے۔\u003cbr\u003eکئی دفعہ ایسا ہوا کہ میں نے حیرت میں آ کر ان سے باقاعدہ پوچھا کہ یہ خیال آپ کو کیسے آیا؟ یہ چیز کہاں سے آئی؟ ابھی حال ہی میں ایک واردات ہوئی کہ پنجابی کے وہ لفظ، جو نئی نسل زیادہ استعمال نہیں کرتی، ایسے کچھ الفاظ ان کے کلام میں سنے تو میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کہاں سے آئے، کدھر سے سنے آپ نے؟ تو انھوں نے بتایا کہ یہ میری نانی استعمال کرتی تھیں۔ اب جس چیز میں بزرگ آ گئے، روایت آ گئی، وہ اپنی جڑ سے دُور کیسے ہو سکتی ہے؟\u003cbr\u003eتو یہ بات پہلی نظر میں سمجھ آتی ہے کہ اُڈاری ایسی شاعری ہے جو باہر کی تحریکوں سے متاثر ہونے کی بجائے خود اپنی گہرائی میں جا کر ڈھونڈی گئی اور کہی گئی باتیں ہیں، اسی لیے انوکھی لیکن دل کے قریب محسوس ہوتی ہیں۔\u003cbr\u003eاسے عام محاورے میں لوک رہتل سے جڑا ہونا سمجھ لیجیے۔\u003cbr\u003eپھر زینب کے کلام میں ہر وہ خوبی موجود ہے جو ایک سُچّے پنجابی شاعر کے کلام میں موجود ہوتی ہے۔ ایک تو جذبے سے بھرا ہوا، اس کے بعد میوزک پہ، ماترے پہ پورا بیٹھتا ہوا، پھر لفظ۔۔۔ جو ہاتھ باندھے کھڑے ہیں ان کے آگے۔ ادھر سوچا، یہ کھڑے لفظ سر جھکائے۔۔۔ اور پھر، جو آخری چیز ہے وہ خیال ہے۔\u003cbr\u003eمطلب ایسا باریک خیال بعض اوقات ڈھونڈ کے لاتی ہیں کہ آدمی سوچتا رہ جاتا ہے کہ یار، یہ ہم کیوں نہیں سوچ پائے؟ یہ تو ادھر سامنے پڑا ہوا تھا۔\u003cbr\u003eماترے پہ پورا یہ کلام اس لیے بھی ہے کہ یارو زینب ڈار بذاتِ خود موسیقی کا دوسرا نام ہیں۔\u003cbr\u003eزینب عجیب بےمثال کلاسیکی رقص کرتی ہیں۔۔۔ بلکہ ایک منٹ۔۔۔ کون سا فن ایسا نہیں ہے جس میں انھیں درک حاصل نہ ہو۔۔۔ مصوّری، انٹیریئر ڈیزائننگ، گلوکاری، اداکاری، رقص، شاعری، سٹیج پلے لکھنا۔۔۔ مطلب ایک افسانہ لکھ لینا اور چیز ہے، اور اسے سٹیج کی شکل دے دینا؟ تو وہ چیز بھی زینب کرتی ہیں۔ تقریر آپ زینب سے کروا لیجیے، تدریس آپ ان سے کروا لیجیے۔۔۔ مطلب کوئی ایک فن ایسا نہیں ہے جو خدا نے زینب کو نہ بخشا ہو اور جس کو انھوں نے انتہا تک پہنچا کر دم نہ لیا ہو۔\u003cbr\u003eیہ پہلے ہی جانچا پرکھا کلام ہے، چونکہ قبولِ عام کے لیے خاص چیز پیش بھی کرنا پڑتی ہے تو بس انجوائے کیجے۔\u003cbr\u003eاگر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو میرے نزدیک زینب ڈار کی شاعری میں ہر وہ خوبی ہے جو کسی کلام کو گائے جانے، زبان زدِ عام ہونے اور فوک روایت میں بدلنے پر مجبور کرتی ہے۔ (حسنین جمال) \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Zainab Dar","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68295178355010,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/udaari.jpg?v=1795268735","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/udaari","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}