{"product_id":"zikar-e-iqbal-1","title":"Zikar e Meer By Dr. Nisar Ahmed Farooqui  - میر تقی میر کی آپ بیتی","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 212\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Biography\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eناسخؔ اور غالبؔ اور ذوقؔ میں کوئی وجہ مشترک خیال میں آ سکتی ہے؟ لیکن اِس کے باوجود اِن تینوں نے میرؔ کی برتری اور اُستادی کا اعتراف کیا ہے۔ کس کا جی نہیں چاہے گا کہ اِس خدائے سخن کے حالات تفصیل سے معلوم کرے۔ ہماری خوش قسمتی کہ میرؔ نے خود اپنے حالات ’’ذکرِ میرؔ‘‘ کے عنوان سے فارسی میں رکھ دئیے تھے اور حُسن اتفاق سے یہ کتاب دست بردِ زمانہ سے محفوظ رہ گئی۔ زیر نظر کتاب اُسی خود نوشت سوانح عمری کا اردو ترجمہ ہے۔ چونکہ اصل فارسی نسخہ بھی اب دستیاب ہے، اِس لیے اُردو دُنیا کو مترجم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اُنہوں نے اِسے اُردو میں منتقل کر کے اس سے استفادے کا حلقہ وسیع تر کر دیا۔ اِس کتاب کی اہمیت دو گنا ہے۔ میرؔ 1196ھ میں دہلی سے لکھنؤ گئے۔ اُن کی پیدائش غالباً 1136ھ میں ہوئی تھی۔ گویا سفر لکھنؤ کے زمانے میں اُن کی عمر ساٹھ برس کے لگ بھگ ہوگی۔ ہمارے پاس اِن ساٹھ برس کے حالات کا ’’ذکرِ میر‘‘ سے زیادہ مستند اور کوئی ماخذ نہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Mir Taqi Mir","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":55736598200642,"sku":null,"price":850.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0821\/2103\/2002\/files\/zikar-e-meer-by-dr-nisar-ahmed-farooqui.jpg?v=1785911594","url":"https:\/\/www.booksparadise.pk\/products\/zikar-e-iqbal-1","provider":"Books Paradise","version":"1.0","type":"link"}