Skip to product information
1 of 2

Aatish e Rafta - آتش رفتہ

Aatish e Rafta - آتش رفتہ

Regular price Rs.700
Regular price Rs.950 Sale price Rs.700
26% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Jamila Hashmi

Pages: 128

Category: Novel

جمیلہ ہاشمی "آتشِ رفتہ"اُردو کی ممتاز ناول نگار جمیلہ ہاشمی کا ایک اہم ناول ہے۔ ایک مٹتی ہوئی تہذیب کی کہانی جو چار نسلوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ بظاہر یہ ایک سادہ سی کہانی ہے لیکن علامتوں کے آئینوں میں معانی عکس در عکس نمودار ہوتے ہیں، یوں ’’آتشِ رفتہ‘‘ کی کہانی ایک عام کہانی نہیں رہتی، بلکہ ایک خاص فکری متن میں بدل جاتی ہے۔ ’’آتشِ رفتہ‘‘ ایک ایسی آگ ہے جو بظاہر تو بجھ چکی ہے مگر اس کی تپش اور حرارت ایک اضطراب کی شکل میں باقی ہے۔ آتشِ رفتہ کی علامت ایک طرف تو انفرادی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں کردار اپنی گزری ہوئی زندگی کے واقعات کو یاد کرتے ہیں اور دوسری سطح پر یہ ایک مٹتی ہوئی تہذیب کی داستان ہے جس کی راکھ وقت کے آتش دان میں ابھی تک سلگ رہی ہے۔ ناول کی ڈکشن میں ایک خاص طرح کی نغمگی اور لطافت ہے جو جمیلہ ہاشمی کے اسلوب کا اختصاص ہے۔ ناول کے امیجز، تشبیہیں اور استعارے پنجاب کی دیہی زندگی کے گرد و پیش سے کشید کیے گئے ہیں جو کہانی کی تفہیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مجموعی طور پر ’’آتشِ رفتہ‘‘ ماضی کے جھٹپٹے میں انفرادی اور اجتماعی یادداشت اور شناخت کی بازیافت کی کہانی ہے جسے جمیلہ ہاشمی کے سحر انگیز اسلوب نے اَمر بنا دیا ہے۔
— شاہد صدیقی
ناول "آدھے ادھورے خواب"کے مصنف

پیری کی اندھیری کوٹھری میں بیٹھا، یادِ ماضی کا اسیر اور احساسِ زیاں میں مبتلا دلدار سنگھ ہر روز پُرانی دشمنیوں، نفرتوں اور خونی انتقاموں کو پھر سے جھیلتا ہے۔ لیکن ان الم ناک یادوں کے نیلگوں دھندلکوں میں دیپو کی محبت کی نارنجی چنگاریاں اب بھی اس کے دل میں سلگتی ہیں۔ اُسے گرماتی ہیں۔ یہ احساس دلاتی ہیں کہ محبت اَمر ہے۔ محبت فاتح عالم ہے۔ ان کڑی گھڑیوں میں یہ دل پذیر یادیں ہی اُس کی مونس و غم خوار ہیں۔ محبت، نفرت اور انتقام کے ازلی جذبات کوایک باکمال حساسیت سے کھوجتے اس شاہکار ناول کی نثر، منظر کشی اور استعارے دیہی پنجاب کے حسین رنگوں، آوازوں، رُتوں اور ثقافتی رعنائیوں میں گندھے ہوئے ہیں۔ جمیلہ ہاشمی کا یہ شہ پارہ میں نے پہلی مرتبہ اپنے لڑکپن میں پڑھا۔ لیکن اس کی سماں بندی، نغمگی، سوز، اُداسی، ناسٹیلجیا اور آہنگ اتنے منفرد اور مسحورکن ہیں کہ وہ پہلی پڑھنت میرے دل پہ نقش ہے۔ اس آتشِ رفتہ کی حرارت اور چانن میں آج بھی اُتنی ہی شدت ہے۔
— اُسامہ صدیق
ناول"چاند کو گُل کریں تو ہم جانیں" کے مصنف

View full details