Skip to product information
1 of 1

Andhay Log - اندھے لوگ

Andhay Log - اندھے لوگ

Regular price Rs.950
Regular price Rs.1,250 Sale price Rs.950
24% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Jose Saramago

Pages: 374

Category: Novels

’’اندھے لوگ‘‘ سارا ماگو کے نئے دور کی کتاب ہے۔ یہ 1995ء میں شائع ہوئی اور جلد ہی خوب فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔ یہ ان لوگوں کی عجیب کہانی بیان کرتی ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ اپنی بصارت گُم کرنے لگتے ہیں، یہاں تک کہ پورا شہر اندھا ہوجاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑا انتشار پیدا ہوتا ہے اور اندھے لوگوں کا ہجوم، اپنی مکروہ خواہشات کی وجہ سے اندھے ہو کر ہر قید و بند سے آزاد ہو جاتا ہے۔ یہ صورتِ حال واضح طور پر علامتی ہے اور اس کی مختلف تعبیریں کی جاسکتی ہیں۔ احمدمشتاق ہمارے لیے شاعر کی حیثیت سے معروف ہیں لیکن اس ناول کے لیے پسندیدگی نے ان کو مجبور کر دیا کہ اسے اُردو میں ترجمہ کر دیں۔ وہ ان مشکلات سے ناواقف تو نہیں ہوں گے جو اصل متن سے وفاداری نبھانے والے مترجمین کو درپیش آتی ہیں۔ بہت سارے ترجمے، اصل متن سے قربت کے نام پر اصل متن سے بھی اور اس زبان سے بھی جس زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے، گڑبڑ پیدا کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس اُردو میں خراب ترجموں کا ایک پورا ڈھیر موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر احمد مشتاق بڑی حد تک کامیاب نظر آتے ہیں کہ سارا ماگو کے اسلوبِ تحریر سے وفاداری بھی نبھائیں، اس کے بیان کی فصاحت کو بھی برقرار رکھیں۔

View full details