Skip to product information
1 of 1

Bekar Kay Mah o Saal - بیکار کے مہ و سال

Bekar Kay Mah o Saal - بیکار کے مہ و سال

Regular price Rs.600
Regular price Rs.780 Sale price Rs.600
23% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Orhan Kemal

Pages: 183

Category: Novels, Translated

"بیکار کے مہ وسال" اورحان کمال کے سوانحی ناولThe Idle Years/AVARE YILLAR کا اردو ترجمہ ہے۔اورحان کمال کی تحریریں معاشی جدوجہد کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کی تصویر کشی کرتی ہیں۔ تاہم، اپنی کہانیوں میں امید پرستی اور حوصلے کا ایک پہلو بھی دکھائی دیتا ہے۔"بیکار کے مہ و سال"بچپن سے نوجوانی کے دَور میں قدم رکھتے اور زندگی میں اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد کرتے ہوئے ایک شخص کی کہانی ہے، جو نئی امیدوں اور آرزوؤں کو دریافت کرتا ہے۔ وہ ایک فیکٹری میں کام حاصل کرتا ہے اور پھر اُسی کمیونٹی میں جگہ بنانے کے لیے اُن کا سا طرزِ زندگی اختیار کر لیتا ہے۔ ایک بے روز گار شخص کو جن واقعات کا تجربہ ہو سکتا ہے ،انہیں اورحان کمال بیان کرتے ہیں۔ البتہ ان کی تحریر شاعرانہ تخیل سے بھرپور اور کھٹی میٹھی یادوں سے زرخیز ہے۔ وہ ایک نوجوان کی حیثیت سے اپنی زندگی کی مسحور کن اور دلچسپ تصویر ہماری نظروں کے سامنے لے آتے ہیں۔ ان کے بیکار اور فارغ دنوں کے سادہ واقعات سے سجی یہ کہانی زندگی کے لیے جدوجہد کی ایک مکمل اور زور دار تصویر ہے۔ ان بیکار مہ و سال کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہ نہ صرف اورحان کمال بلکہ ان لوگوں کی بھی کہانی ہے ، جو اورحان کمال کے لیے اہم تھے۔ ان کی جدوجہد ان تمام لوگوں کی جدوجہد ہے ، جو خود کو پرانی طرز کی اقدار میں جکڑے ہوئے معاشرے میں پاتے اور اس سے رہائی کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں -

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)