Beswin Sadi Kay Shahkar Afsany - بیسویں صدی کے شاہکار افسانے
Beswin Sadi Kay Shahkar Afsany - بیسویں صدی کے شاہکار افسانے
Beswin Sadi Kay Shahkar Afsany - بیسویں صدی کے شاہکار افسانے

Beswin Sadi Kay Shahkar Afsany - بیسویں صدی کے شاہکار افسانے

Rs.1,300 Rs.1,800

Discount: Rs.500 (28%)

Hurry Up! Only 0 Left in Stock!

Out of stock

In Stock Unavailable

Sagheer Malal

Pages: 312

Category: Short Stories, Translated

قد 5 فٹ 8 انچ ، وزن 145 پاؤنڈ، عمر 38 برس، گندمی رنگ، پوٹھوہار کے پہاڑوں میں آباد اوسط درجے کے زمین داروں کے ہاں پیدائش۔ کراچی یونی ورسٹی سے انگریزی میں ایم اے۔ مطالعے کا شوق دیوانگی کی حد تک۔ مُشاہدے کی خاطر اندھی گلیوں اور اندھیرے لوگوں سے معانقے کے لیے ہمہ وقت مُضطرب۔ تیراکی، جوگنگ، مُرغ بازی ، پتنگ بازی اور کتے پالنے کا شوق۔ کچھ عرصے غیر ملکوں میں بہ سلسلہ روز گار قیام۔ حال، آرگس ایڈورٹائزنگ کراچی میں عبارت آرائی اور خیال کاری کی ملازمت۔ اقبال اور غالب کے حافظ، میر کے معتقد۔ لطیفہ خواں، قہقہے باز، شادی شدہ۔ واحد بيوى فرزانہ اور واحد بچّی درماں سے کہیں زیادہ شعر و ادب سے رشتہ۔ افسانوں کے مجموعے ’’اُنگلیوں پر گنتی کا زمانہ‘‘ ناول ’’آفرینش‘‘ اور شاعری کے مجموعے ’’اختلاف‘‘ کے مصنّف۔ اُردو کے نئے افسانہ نگاروں میں ایک ممتاز نام، صــغــیر مــلال۔
صغیر ملال پر اُردو کے ثقہ اور تجریدی ادب کا غلبہ ہے اور وہ ان ادیبوں میں شامل ہیں جو قارئین کی تعداد کی پَروا نہیں کرتے۔ چند منتخب قارئین اور کبھی محض اپنا اطمینان ان کے لیے بہت ہوتا ہے۔ ہمیں گمان ہے، ہم نے صــغــیر مــلال کو کسی حد تک قائل کر لیا ہے کہ ایسا ادب بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے جو خواص کے ساتھ عوام کو بھی مرغوب هو ، اور یہ کوئی ناروا بات نہیں۔
-ا--ا-
درج بالا تحریر، 1989ء، سب رنگ کے شمارے میں صغیر ملال کی طبع زاد کہانیوں کے مجموعے، ’’انگلیوں پر گنتی کا زمانہ‘‘ سے منتخب کی گئی کہانی ’’کج رَو‘‘ کے تمہیدی شذرے کے طور پر شائع ہوئی تھی۔
تین سال بعد پھر ایسا ہوا، واللہ اعلم، کہتے ہیں، چند روزہ علالت کے دوران ایک رات بخار کی شدّت تھی، کسی دوست کے مشورے سے ممنوع قرار دی جانے والی گولی استعمال کی اور صغیر ملال کے لیے نئی صبح طلوع نہ ہو پائی۔ 41 سال کی عمر میں اس کا یوں چلے جانا احباب و اقارب کے لیے بڑا صدمہ تو تھا ہی، اُردو ادب کے لیے بھی بڑا سانحہ تھا۔
عرض کیا جا چکا ہے کہ ملال کی ساری زندگی علم و ادب سے عبارت تھی، لکھنا پڑھنا ہی اوڑھنا بچھونا۔ اس کی زندگی ہی میں دنیا کی یادگار کہانیوں کے تراجم کا مجموعہ ’’بیسویں صدی کے شاہ کار افسانے‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ دوبارہ جب مشینی کتابت کروا کے چھاپا گیا تو طباعت میں املا وغیرہ کی خاصی خامیاں رہ گئی تھیں۔ اِدھر برمنگھم، برطانیہ میں مقیم، ادب کے شیدائی حسن رضا گوندل کی ملال سے گہری رسم و راہ ہوچکی تھی۔ گوندل نے نقائص سے پاک کرکے یہ مجموعہ از سرِ نو شائع کرنے کا عزم کیا، اور خلاصہ یہ کہ اب یہ تازہ وارد کتاب، افسانوی ادب کے پرستاروں کی دست رس میں ہے۔
مجموعے کی ساری کہانیاں، انگریزی سے ترجمہ کی گئی ہیں۔ اور ترجمے کا ہنر، ہنر ہی نہیں، آزمائش بھی ہے۔ لغت سے لفظ تو مل جاتے ہیں، مگر وہ لہجہ، وہ مزاج اور وہ کیفیت کہاں سے آئے جو سطروں کے بیچ دھڑکتی ہے۔ اکثر مترجم متن تو دوسری زبان کے قالب میں ڈھال دیتے ہیں مگر متن کی روح سمندر پار ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ ملال کے ہاں معاملہ برعکس ہے، پڑھنے والا بھول جاتا ہے کہ کہانی کسی اور دیار میں، کسی اور زبان میں لکھی گئی تھی۔ کتاب دیکھیے، دونوں زبانوں اور ترجمہ نگاری پر ملال کو کیا کمال حاصل تھا۔ کیسی مشّاقی اور ہنرمندی سے ترجمے کا حق ادا کیا گیا ہے۔ زندگی کی کسی قدر رعایت اسے اور مل جاتی تو اپنا ادب کیا کچھ اضافے سے آسودہ نہ ہو پاتا۔
✍???? شکیل عادل زادہ
Have a question?