Skip to product information
1 of 3

Gyan Singh Shatir Ki Aap Beeti

Gyan Singh Shatir Ki Aap Beeti

Regular price Rs.2,250
Regular price Rs.2,990 Sale price Rs.2,250
24% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Anwar Inayatullah

Pages: 725

Category: Biography

زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 369

گیان سنگھ شاطر 23/فروری1936ء کو ڈڈیانہ کلاں، ضلع ہوشیار پور کے ایک کاشتکار رتن سنگھ کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا باپ ایک سخت گیر اور انتہائی بے رحم، قصاب فطرت شخص تھا۔ گیان سنگھ کے میٹرک پاس کرنے کے بعد اس نے فیصلہ سنایا کہ گھر چھوڑ کر چلے جاؤ اور اپنی روزی خود کماؤ۔کئی دن کی پیادہ پائی کے بعد گیان سنگھ دِلّی پہنچے جہاں سخت جدوجہد کے بعد انھیں ایک تعمیراتی پراجیکٹ میں پتھر ڈھونے کا کام ملا۔بعد ازاں انھوں نے دِلّی کے پولی ٹیکنک ادارے سے تین سالہ ڈپلومہ کورس کیا۔ 1961ء میں انھیں بھاکڑا ڈیم کے پراجیکٹ میں نوکری مل گئی۔ 1962ء میں انھیں ٹریننگ پر ماسکو بھیجا گیا۔دو برس بعد واپس آئے اور ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
گیان سنگھ، غریبی اور ناداری کے انتہائی سفاک ماحول میں پیدا ہوتا ہے اور بلوغت کے قرب و جوار میں پہنچنے کا اپنا سفر اپنے ہی گاؤں میں طے کرتا ہے۔ بقول گیان سنگھ اسے بتایا گیا ہے کہ اس کی ماں کا بیاہ اس کے باپ کے ناپسند خاندان میں ہوا تھا۔ اس ناپسند خاندان کے دو افراد جو گیان سنگھ کے ساتھ براہِ راست متعلق ہیں وہ اس کا ظالم باپ، اس کی مظلوم لیکن فطری طور پر صبر و تحمل اور قوت برداشت کی پُتلی ماں اور اس کے یعنی گیان سنگھ کے بھائی بہن ہیں۔ دادا، سادھو سبھاؤ یعنی درویشانہ مزاج رکھتا ہے۔ دادی پھوہڑ ہے۔ نانی اور دادی مختلف مزاج رکھتی ہیں۔ ایک پھوپی ہے جو بے حد غلیظ ہے اور نسوار لیتی ہے۔ ایک تایا، تائی اور ان کے بچوں پر مشتمل کنبے کے لوگ ہیں جو پڑوس ہی میں رہتے ہیں ۔....

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)