Skip to product information
1 of 5

Gynae Feminism (Set Of 4 Books Of Tahira Kazmi) - گائنی فیمن ازم | چار کتابوں کا مجموعہ | زندگی سے ڈرتے ہو، وی وکھری کتاب، رحم پہ رحم، دفعی دفعی دفعی

Gynae Feminism (Set Of 4 Books Of Tahira Kazmi) - گائنی فیمن ازم | چار کتابوں کا مجموعہ | زندگی سے ڈرتے ہو، وی وکھری کتاب، رحم پہ رحم، دفعی دفعی دفعی

Regular price Rs.3,600
Regular price Rs.5,000 Sale price Rs.3,600
28% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Dr. Tahira Kazmi

Pages: 856

Parts: 4 Books

Category: Education, Columns

????زندگی سے ڈرتے ہو
ماضی میں اگر ان موضوعات کو شرم وحیا کے غلیظ پردوں میں لپیٹ کر عورت کی زندگی کو اہم نہیں جانا گیا تو کیا ضروری ہے کہ اکیسویں صدی کی عورت بھی غاروں اور جنگلوں میں رہنے والوں کی سی زندگی بسر کرے ۔ جسم کو سمجھنا اور اس کے متعلق بات کرنا بنیادی انسانی حق ہے۔
????وِی: وَکھری کتاب
سوچیے ایسی عورت معاشرے کو کیا دے سکتی ہے جو اپنے جسم کے ایک اہم عضو کانام تک نہیں لے سکتی اور تکالیف دور کرنے کے لیے سینہ بہ سینہ چلتے ہوئے ان ٹوٹکوں کا سہارا لیتی ہے جو ماؤں اور نانیوں دادیوں کی سرگوشیوں کی صورت اس تک پہنچتے ہیں۔
????رحم پہ رحم
عورت اکائی ہے اور کوئی بھی معاشرہ اور ادب اس وقت تک ثمر آور نہیں ہو سکتا جب تک اس کی بنت اور بنے گئے الفاظ اس اکائی کے گرد نہ گھومتے ہوں۔ عورت کا دکھ سکھ، کرب و آگہی، مسائل و تکالیف جہالت کے پردے ہٹا کر زندگی کے سٹیج پر لے آنا ہی اصل ادب ہے اور ادیب کو حیاتِ جاوداں تب ہی نصیب ہوتی ہے جب وہ اپنے الفاظ کو ہچکچاہٹ، انا، جھوٹی شرم وحیا اور مصنوعی اقدار و روایات کے نقاب نہ پہنائے۔
دفعی دفعی دفعی
درد جسم اور اعضا سے اُٹھتا ہو یا دل کے نہاں خانوں میں دوڑتا ہو یا روح کے پوشیدہ احساس سے جنم لیتا ہو ، عورت سراپا درد ہے جسے دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے ایسی آنکھ اور ایسا دل چاہیے جو اسے اپنے جیسا سمجھے، اپنے جیسا انسان !
???? ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی ’’گائنی فیمن ازم‘‘ — چار کتابوں کا باکس سیٹ Gynae Feminism | 4 Books Set

 


View full details