Skip to product information
1 of 1

Istemar Ki Nafsiyat (Part 2) - استعمار کی نفسیات - حصہ دوم

Istemar Ki Nafsiyat (Part 2) - استعمار کی نفسیات - حصہ دوم

Regular price Rs.750
Regular price Rs.999 Sale price Rs.750
24% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Akhtar Ali Syed

Pages: 344

Category: Philosophy & Psychology

استعمار کی نفسیات کی دوسری جلد محکوم ذہن کی ساخت، طاقت کے میکانزم اور اجتماعی نفسیات کے ان پہلوؤں کا مطالعہ ہے جو نسل در نسل انسانی رویوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ موجودہ جلد اسی فکری سلسلے کا تسلسل ہے اور استعماریت کے ذہنی اثرات کو ایک زیادہ گہرے فکری اور تحقیقی تناظر میں سمجھنے کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر اختر علی سید کا علمی کام اس بنیادی سوال کی جستجو ہے کہ طاقت انسانی ذہن کو کس طرح تشکیل دیتی ہے اور محکوم معاشرے اس تشکیل کے خلاف کون سے نفسیاتی راستے اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ جلد اسی مکالمے کو آگے بڑھاتی ہے۔

 ڈاکٹر اختر علی سید اپنی تعلیم اور پیشے کے اعتبار سے ایک کلینیکل سائیکالوجسٹ ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج ڈبلن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہوا کہ وہ آئرلینڈ میں شعبہ نفسیات کی سربراہی کے منصب پر فائز ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی نفسیاتی علاج، انسانی رویوں کی تفہیم اور ذہنی جبر کے مطالعے کا ایک سفر ہے۔ سائیکوتھیراپی اور استعمار کی نفسیات ان کی خصوصی مہارت کے میدان ہیں، اور انہی موضوعات پر ان کی علمی کاوشیں معاصر نفسیاتی مباحث میں ایک معتبر حوالہ سمجھی جاتی ہیں۔ استعمار کی نفسیات کی پہلی جلد 2024 میں شائع ہوئی جس کے دو ایڈیشن قارئین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث منظرِ عام پر آئے۔

View full details