Skip to product information
1 of 1

Itna Sanata Kiyun Hay Bhai - اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی

Itna Sanata Kiyun Hay Bhai - اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی

Regular price Rs.1,200
Regular price Rs.1,485 Sale price Rs.1,200
19% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: A K Hangal

Pages: 185

Category: Biography

اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟ ۔۔۔۔۔۔۔
شہرہ آفاق فلم "شعلے" میں امام صاحب کا لافانی کردار نبھانے والے
اے کے ہنگل کی خود نوِشت
۔
۔۔۔ ایک جھلک !
۔۔۔۔۔ میری سب سے پہلی یاد میری ماں سے جڑی ہوئی ہے۔ وہ رات کا وقت تھا اور میں گہری نیند میں تھا۔ لوگ آئے، مجھے جگایا اور زبردستی نیچے لے گئے۔ میری عمر اُس وقت تقریباً چار یا پانچ سال ہوگی۔ میں نے سب کو روتے دیکھا اور پھر اپنی ماں کو دیکھا جو وہاں لیٹی ہوئی تھیں۔ جب سب رو رہے تھے تو میں بھی رونے لگا۔ وہی آخری موقع تھا جب میں نے اپنی ماں کو دیکھا۔۔۔۔۔
۔
۔۔۔۔ہمارا گھر سیالکوٹ میں ایک پرانا یک منزلہ مکان تھا۔ بیت الخلا چھت پر تھے۔ قریب ہی ایک مندر تھا جسے شیوالہ مادھوگیر کہا جاتا تھا، جہاں میں شام کے وقت موسیقی سننے جایا کرتا تھا۔۔۔۔۔
۔
۔۔۔۔میرے آباؤ اجداد کشمیری پنڈت تھے۔ انہوں نے صدیوں پہلے وادی کشمیر کو چھوڑ دیا تھا اور لکھنؤ میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ پنڈت دیا کشن ہنگل تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل لکھنؤ سے پشاور آئے تھے۔

View full details