Skip to product information
1 of 2

London Ki Ek Raat - لندن کی ایک رات

London Ki Ek Raat - لندن کی ایک رات

Regular price Rs.600
Regular price Rs.800 Sale price Rs.600
25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Sajjad Zaheer

Pages: 133

Category: Novels

سجاد ظہیر کی شخصیت ان کی تمام چیزوں پر بھاری تھی۔ تحریر کو اگر ہم ان کے سیاسی کارناموں کے مقابلے میں لیں تو مجھے ان کی تحریریں زیادہ دلکش نظر آتی ہیں۔ سجاد ظہیر نے اگرچہ لکھنے پر زیادہ زور نہیں دیا مگر ان کی تحریر مجھے زیادہ پسند ہے۔ — فراق گورکھپوری 

بنّے (سجاد ظہیر) کی شخصیت بڑی پہلودار اور تہ دار تھی لیکن ساتھ ہی ساتھ اتنی جامع بھی تھی کہ بہت جلد ان کی حیثیت ایک معروف، بےمثال اور صاحبِ امتیاز مظہر کی ہو گئی۔ سچ یہ ہے کہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں کٹرپن سے اتنا دُور کسی کو نہیں پایا جتنا بنّے تھے۔ — فیض احمد فیض 

’’لندن کی ایک رات‘‘ سجاد ظہیر کا ایک ناولٹ ہے جس کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ ناول نویسی اور افسانہ نگاری کی طرف متوجّہ ہوتے تو اپنا ایک منفرد اسلوب پید اکرتے مگر افسوس کہ وہ ایسا نہ کر سکے۔ سیّد سجاد ظہیر کی نثر نہایت سادہ اور سلیس ہوتی ہے مگر اس سادگی اور سلاست میں بھی ایک پُراسرار ادبی شان ہوتی ہے۔ — احمدندیم قاسمی 

بنّے بھائی نے ساری عمر روشن اور جگمگاتے خواب دیکھے۔ کتنے ہی ادھورے اور دھندلے رہ گئے۔ وہ ادیب بھی تھے اور شاعر بھی، مگر انھیں اس کا مطلق احساس نہیں تھا کہ ان کے ناول ’’لندن کی ایک رات‘‘ کا اپنا ایک واضح مقام ہے ۔ — عصمت چغتائی 

وہ اُردو کے غالباً پہلے ادیب ہیں، انھوں نے اپنے ناول ’’لندن کی ایک رات‘‘ میں شعور کے موج در موج بہائو کو قلم بند کرنے کا تجربہ کیا۔ ان کی تحریریں ذاتی تعصبات سے بالکل پاک ہوتی تھیں۔  سبط حسن

View full details

Customer Reviews

Based on 1 review
100%
(1)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
D
Dr Akram Tariq
Lovely book

One of the most interesting books I’ve ever read. Finished in one sitting