Mera Dagistan - میرا داغستان
Mera Dagistan - میرا داغستان
Couldn't load pickup availability
Writer: Rasool Hamza Tauf
Pages: 408
Category: Urdu Adab
میرا داغستان از رسول حمزہ توف-
ایک لازوال محبت اور عشق کی داستان. اپنی بنیاد سے پیار کی کہانی. عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ ترجمے سے تحریر کا حسن گہنا جاتا ہے مگر اس کتاب کا ترجمہ اس قدر خوبصورت اور جامع ہے کہ اصل تحریر کی روانی کا تصور ہی خوابناک ہے. انتہائی خوبصورت انداز ہے اور اتنا دلچسپ کہ آپ خود کو کتاب کے ساتھ بہتا ہوا پائیں. یہ کتاب آپ کو پکڑ کر داغستان میں جا بٹھائے گی اور ایک ایک پہاڑ اور پگڈنڈی پر آپ کے ساتھ سفر کرے گی. شاعری تو کمال ہے ہی رسول حمزہ کی اور نثر میں ایسا انوکھا انداز کہیں پڑھنے کو نہیں ملے گا. ہر صفحے پر جیتی جاگتی سطریں ہیں جو آپ کو کہانیاں، قصے، کہاوتیں اور واقعے سناتی ہیں اور کرداروں سے ملواتی ہیں.
بڑی کتابیں تجربہ کار عورتوں کی طرح ہوتی ہیں۔ جب تک آپ کا تجربہ اُن کے ہم پلّہ نہیں ہوتا،آپ انھیں نہیں سمجھ سکتے۔ میں رسول حمزاتوف کا اسیر ہو گیا تھا۔ میں اُس کے داغستان اور مٹی کی محبت میں قید ہو گیا۔ وہ مجھے اپنے پنجاب کے قریب لے آیا تھا۔ وہ مجھے اُس کے ایک ایک درخت، ہر موسم، ہر جوہڑ اور ہر داستان کے قریب لے آیا تھا۔ میں نے کبھی سوہنی کے حُسن یا ہیر کے رانگلے پلنگ یا صاحباں کے جنس بھرے عشق پر غور نہیں کیا تھا۔ رسول نے مجھے اپنے بےتوقیر اور بےبس ادیب ہونے کا احساس دلایا۔ میرا دامن اُس کی نسبت سے کہیں زیادہ پُرکشش اور ہیرے موتیوں سے مالا مال تھا لیکن میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا... اور ایک ندامت بھی تھی، میں رسول جیسا ایک صفحہ بھی لکھنے پر قادر نہیں تھا۔ جن چار پانچ کتابوں نےمیری زندگی پہ بہت گہرا اثر کیا ہے اور جو میری ذات کا ایک حصہ بن گئی ہیں بلکہ سوچ سوچ کے جو کچھ میں نے لکھا ، اس میں ان کی مہک ضرور شامل ہے۔ جب میں نے "میرا داغستان"پڑھی تو یہ اُن چار پانچ کتابوں یہاںشامل ہوگئی جو میری تخلیقی حس تھی، اس کا ایک حصہ بن گئیں تھیں۔ مَن تُو شُدم، تُو مَن شُدی والا سلسلہ ہے کہ مجھ میں اور اُن میں کوئی فرق نہ رہا۔ (مستنصر حسین تارڑ)

Mera Dagistan