Pakistani Nick Velvet - Nikay Kay Karnamy - پاکستانی نک ویلوٹ - نکے کے کارنامے
Pakistani Nick Velvet - Nikay Kay Karnamy - پاکستانی نک ویلوٹ - نکے کے کارنامے
Couldn't load pickup availability
Writer: Mehmood Ahmed Moodi
Pages: 186
Category: Children Books, Short Stories
ایڈورڈ ڈی ہاک ایک نہایت کامیاب اور معروف امریکی مصنف تھے۔ انہوں نے نک ویلوٹ کے نام سے بھی ایک کردار تخلیق کر رکھا تھا۔ اس کی انفرادیت یہ تھی کہ وہ دولتمندوں کی فرمائش پر بھاری معاوضے پرنہایت معمولی اور بے وقعت چیزیں چراتا تھا۔ دولتمند لوگ بھاری معاوضے پر یہ چیزیں کیوں چوری کرتے تھے؟ ظاہر ہے اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہوتی تھی جس کا تانا بانا ایڈورڈ ڈی ہاک نہایت خوبصورتی سے بنتے تھے۔
یہ کہانیاں ترجمہ کرتے کرتے میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایک دیسی یعنی پاکستانی نک ویلوٹ کاکردار تخلیق کیا جائے ۔ دیسی نک ویلوٹ کا نام میں نے نا رکھا۔ یہ نک ویلوٹ کی پیروڈی تھی۔ اصل نک ویلوٹ تو چونکہ بھاری معاوضے پر چوریاں کرتا تھا، اس لیے پرتعیش زندگی بسر کرتا تھا، لیکن ہمارا نکا بے چارہ غریب آدمی تھا - ویسے بھی ہمارے ہاں غربت کی کوکھ سے مزاح کشید کرنے کا رواج عام ہے۔ شاید اسی لیے یہ کہانیاں پسند کی گئیں۔ لیکن افسوس کہ میں دیگر مصروفیات میں الجھ جانے کے باعث میں نکے کی زیادہ کہانیاں نہیں لکھ سکا۔ لوگوں کو آج برسوں بعد بھی نکایاد ہے اور مجھ سے فرمائش کی جاتی ہے کہ میں نکے کی کہانیاں لکھوں ۔ اس مجموعے کی ضخامت زیادہ نہ ہونے کے سبب آپ کو اس میں نکے کے علاوہ میری چند دوسری کہانیاں بھی پڑھنے کو ملیں گی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ان سے بھی محفوظ ہوں گے۔
محمود احمد مودی
