Skip to product information
1 of 2

Pathar Nahi Hon Main

Pathar Nahi Hon Main

Regular price Rs.1,500
Regular price Rs.2,000 Sale price Rs.1,500
25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Prof. Khawaja Muhammad Zakariya

Pages: 600

Category: Biography

خواجہ صاحب اپنی خود نوشت بارے پس ورق پر لکھتے ہیں:
مجموعی طور پر میری ذاتی زندگی خوشگوار رہی ہے ضرورت سے زیادہ مادی وسائل کی خواہش کبھی پیدا نہیں ہوئی۔۔۔ کسی زمانے میں شہرت کا شوق تھا لیکن پھر اس سے بھی بے نیاز ہو گیا۔۔۔ جتنی شہرت مل گئی وہی کافی ہے۔۔۔ خواہش ضرور ہے کہ بنیادی ضروریات پوری ہوتی رہیں اور الحمد اللہ پوری ہو رہی ہیں۔ کروفر کی زندگی پسند نہیں ہے بعض لحاظ سے میں بڑا خوش نصیب ہوں۔ میں نے ایسا پیشہ اختیار کیا جو میرے مزاج کے عین مطابق ہے۔ مزید خوش نصیبی یہ کہ صحت عموماً اچھی رہی ہے۔۔۔ ترجیہات و تعصبات سے گریز کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔۔۔ میرے مزاج میں بہت سی خامیاں بھی ہیں مثلاً میں بہت غصیلا ہوں اور جب غصے میں آجاتا ہوں تو میری عقل رخصت ہو جاتی ہے اور جذبات غالب آجاتے ہیں۔۔۔ مجھے سرسری ملنے والے یاد نہیں رہتے اس وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں۔ پھر یہ بھی کہ بعض اوقات کسی کی آدھی بات سن کر دامن صبر چھوٹ جاتا ہے اور میں جواب دینا شروع کر دیتا ہوں، لوگوں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں مثالیت پسندی کی طرف رجحان ہے اور انھی کے بارے میں اچھی رائے رکھتا ہوں جو خامیوں سے بہت حد تک مبرا ہوں۔ اپنی ذاتی زندگی سے ہٹ کر دیکھتا ہوں تو بہت نا آسودگی ہوتی ہے کیونکہ ع
دنیا مرے افکار کی دنیا نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔
طویل عمر کے باعث میں نے متعدد کتابیں تصنیف و تالیف کی ہیں۔۔۔ میری یہ تحریریں کسی افادیت کی حامل ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت بہت جلدی کر دے گا تاہم میں غلط نہیں کہوں گا کہ جب میرے کسی کام کی پزیرائی ہوتی ہے تو خوشی ہوتی ہے۔۔۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)