Skip to product information
1 of 1

Sex Aur Samaj - سیکس اور سماج

Sex Aur Samaj - سیکس اور سماج

Regular price Rs.800
Regular price Sale price Rs.800
Liquid error (snippets/price line 122): divided by 0% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Saeed Ibrahim

Pages: 276

Category: Urdu Adab

ہمارے معاشرے میں جنس اور جنسیت جیسے موضوعات پر مکالمہ تو دور، بات کرنے کے لیے بھی کافی دلیری کی ضرورت ہے اور سعید ابراہیم کی جرات دیکھئے کہ انہوں نے اس نازک اور بہت ہی اہم موضوع پر تین سو صفحے کی کتاب لکھ ڈالی۔ اس کے ایک ایک لفظ نے اس پیچیدہ مسئلے کو سیر حاصل طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ سعید ابراہیم نے درست کہا ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں ہمیں شتر مرغ کا سا رویہ نہیں اپنانا چاہیے کیونکہ اسی رویے کی بنا پر معاشرے میں بہت سی برائیاں پیدا ہوئی ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں جنس کے بارے میں بات کرنا بہت ہی پر خطر اور نازک معاملہ ہے اور اس پر ایسی کتاب لکھنا جو اس کے تقریباً تمام پہلووں کو نہ صرف اجاگر کرے بلکہ ان پر سوال اٹھائے بذات خود ایک جرات رندانہ سے کم نہیں۔ میری نظر میں سعید ابراہیم نے اس کتاب میں ان اسباب کو کھل کر بیان کیا ہے جنہوں نے جنس اور جنسیات پر بات کرنے کو ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ یہاں جو جاگیردارانہ اور استعماری اقدار رائج ہیں ان کی روشنی میں معاشرے کی بدلتی اقدار کا بھی خاصا ذکر ہے اس کتاب میں۔
غلامی سے آزادی، مادر سری نظام سے پدر سری نظام میں تبدیلی، محبت، حقیقت، سراب، فطرت کا تصور اور اس سے جڑی شرم، منافقت اور جستجو، جہیز، تاریخ کی روشنی میں شادی کا ادارہ، مشترکہ خاندانی نظام اور مختلف معاشرتی برائیاں۔ ان سب کا احوال ایک نہایت ہی تخلیقی اور عام فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)