1
/
of
2
Shehr e Khamoshan - شہر خموشاں
Shehr e Khamoshan - شہر خموشاں
Regular price
Rs.850
Regular price
Rs.1,090
Sale price
Rs.850
Unit price
/
per
Shipping calculated at checkout.
Couldn't load pickup availability
Writer: Mazhar ul Haq Alvi
Pages: 240
Category: Novels, Rashid Ashraf, Zinda Kitabain
اپنے انتقال سے کچھ دیر شاید چند گھنٹوں پہلے مشہور شکاری ایلن کواٹرمین نے اپنا آخری روزنامچہ مکمل کر لیا تھا۔ یہ روزنا مچہ دراصل اس کی مہم کی حیرت انگیز داستان ہے۔اس مہم پر ایلن کواٹرمین اپنے دوستوں یعنی سر ہنری کر ٹس اور کپتان جان گڈ کے ساتھ روانہ ہوا تھا لیکن اسے واپس آنا نصیب نہ ہوا۔ خیر، تو اپنے اسی روزنا مچے کے آخری صفحے میں کواٹرمین نے اپنی بیوی کا ذکر کیا ہے جس کے انتقال کو اس وقت ایک عرصہ گزر چکا تھا۔ اس کے علاوہ کواٹرمین نے اپنی مہم کی اکثر و بیشتر داستانوں میں اپنی پہلی، حسین و جمیل اور محبت کرنے والی بیوی کی طرف مبہم سے اشارے کیے ہیں اور ساتھ ساتھ وہ یہ بھی اکثر جگہ لکھ گیا ہے کہ اس نے اپنی پہلی بیوی کی داستان ایک الگ مسودے میں مکمل طور سے لکھ دی ہے۔خیر، ایلن کواٹرمین کے انتقال کے بعد اس کے تمام کاغذات میرے حوالے کردیے گئے، کیونکہ اس کے ادبی ذخیرے کا وارث میں ہی ہوں۔ ان کاغذات میں ایلن کواٹر مین کی مہمات کے بہت سے مسودے تھے۔ اس عجیب و غریب شخص نے جس کے پیروں میں ایک چکر تھا، پورے افریقا کو اس سرے سے اس سرے تک گویا کھنگال کر رکھ دیا ہے اور اپنے مسودات میں اس نے اپنی جان لیوا اور خطرناک مہمات کا ذکر بڑی تفصیل سے اور اپنے مخصوص انداز میں کیا ہے، مجھے جو مسودات دیے گئے انہی میں ایک مسودہ یہ ہے جسے میں زیور طبع سے آراستہ کروارہا ہوں۔
۔
زندہ کتابیں سلسلہ نمبر 367
بین الاقوامی ادب کی زندہ کتاب
شہر خموشاں ... Allan's Wife and Other Tales by Rider Haggard
Urdu Translation of Allan's Wife and Other Tales by Rider Haggard
View full details
