Sirf Tumhaara - صرف تمہارا
Sirf Tumhaara - صرف تمہارا
Couldn't load pickup availability
Writer: Anwar Masood
Pages: 248
Category: Urdu Adab, Letters
انور مسعود اور صدیقہ انور کی شادی کی سالگرہ (18 جولائی 1965ء) کے موقع پر محبت کرنے والوں کے لیے خوش ترین تحفہ
⭐ نایاب تصاویر اور عکسی خطوط کے ساتھ
معروف شاعر انور مسعود نے یہ خطوط اپنی اہلیہ صدیقہ انور کے نام لکھے تھے۔ یہ صرف خطوط نہیں بلکہ دونوں ہستیوں کی آپ بیتی اور جگ بیتی کا ایک حسین باب ہیں ... محبّت کی ایک لازوال داستان ہیں۔ ہر وہ دل جو محبت کے لیے مختص ہوا ہے اس کے لیے یہ تحریریں روشنی کا مینار ہیں ۔ ساری کتاب کو اگر ایک جملے میں بیان کیا جائے تو ادب کی چاشنی میں گندھی ان تحریروں کا واحد مدعا یہ ہے کہ محبت کرنا نہ گناہ ہے نہ جرم۔ بس محبت کے لیے شرط ایک لازم ہے کہ جس سے محبت کریں اس کا بے حد احترام کریں۔ انور مسعود کے اس قطعہ میں ساری بات سموئی جا سکتی ہے۔
قسم خدا کی محبت نہیں عقیدت ہے
دیار دل میں بڑا احترام ہے تیرا
ریاضِ شعر میں قائم ہے آبرو تیری
توقعات کے گھر میں مقام ہے تیرا
