Skip to product information
1 of 1

Zehni Istamariat Ka Khatma - ذہنی استعماریت کا خاتمہ

Zehni Istamariat Ka Khatma - ذہنی استعماریت کا خاتمہ

Regular price Rs.600
Regular price Rs.800 Sale price Rs.600
25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.

Writer: Tim Marshall

Pages: 207

Category: History Book

Urdu Translation of Decolonizing The Mind

Translated By Patrus Raza

نوآبادیاتی نظام کی حرکیات اور اثرات کو سمجھنے کے لیے فرانز فینن کی کتاب افتادگان خاک سب سے اہم سمجھی جاتی ہے۔ اس کے بعد دوسری اہم کتاب نگوگی وا تھیونگو کی ہے۔ یہ کتاب پوری دنیا میں کلونیلزم کے مضمون میں لازمی کتاب کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔ یہ کتاب آپ کی پہلے سے بنی تمام آرا کو چیلنج کرنے اور تبدیل کرنے کی مکمل طاقت رکھتی ہے۔
کتاب کا بنیادی موضوع یہ ہے کہ نو آبادیاتی نظام نے مقامی زبانوں کو پسماندہ بنا کر انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں کو ایک برتر مقام دیا، اور اس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو ان کی زبان، تاریخ، اور ثقافت سے الگ کر دیا۔ نگوگی اس کتاب میں اس نظام کو چیلنج کرتے ہیں اور زبان کی دوبارہ آزادی کو تیسری دنیا کی سماجی اور ثقافتی بیداری کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہیں۔
نگوگی وا تھیونگو تاریخی حوالوں سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح مقامی زبانوں کو کنٹرول کر کے یورپی سامراج نے پوری دنیا کے معاشروں پر حکومت کی ہے۔
سب سے پہلے انگریزوں نے مقامی زبانوں کو ختم کر کے اپنی زبان کو اس خطے کی قومی زبان قرار دیا۔ زبان پر کنٹرول کے بعد دوسرے نمبر پر ان لوگوں کی ثقافت کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنائے گئے اور اس طرح ان کے تسلط کو تقویت ملی اور وہ کروڑوں لوگوں پر حکومت کرنے لگے۔

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)